بہت زیادہ میک اپ کرنے والے خواتین اب ہوجائیں ہوشیار! کیونکہ ---

image


میک اپ خواتین کی ایک بہت بڑی کمزوری ہے۔ خواتین کے ماہانہ بجٹ میں ایک بڑا حصہ کاسمیٹکس کے لیے مختص ہوتا ہے۔ خیر خوب صورت نظر آنا تو سب کا حق ہے اور سب ہی اس کے لیے کوششیں کرتے ہیں، البتہ خواتین اس معاملہ میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں۔تاہم بہت زیادہ میک اپ اور کاسمیٹکس اشیا استعمال کرنے والے خواتین اب ہوجائیں ہوشیار!

کیونکہ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کے میک اپ کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور عام اشیا یعنی مسکارا ،لپ اسٹک ، لپ گلو وغیرہ میں جان لیوا جراثیم موجود ہوتے ہیں اور ان مصنوعات کے استعمال میں بے احتیاطی برتنے والی خواتین بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔
 

image


آسٹن یونیورسٹی کی ایک طبی تحقیق میں یہ بات بتائی گئی کہ ہر 10 میں سے 9 یعنی 90 فیصد کاسمیٹکس مصنوعات ’’ای کولی ‘‘ اور دیگر جراثیم سے آلودہ ہوتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بیوٹی بلینڈز، مسکار، لپ گلو میں سب سے زیادہ مقدار میں بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔

ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بیشتر بیکٹیریا قدرتی طور پر جلد میں موجود ہوسکتے ہیں لیکن میک اپ مصنوعات کی صورت میں وہ بیکٹیریا اسکن انفیکشن ، آئی انفیکشن ، اور بلڈ پوائزنگ تک کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں، علاوہ ازیں یہ جراثیم آنکھوں، منہ یا کسی زخم وغیرہ کی صورت میں جسم میں داخل ہونے سے یہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے سکتے ہیں۔
 

image


ماہرین کے مطابق صارفین کی جانب سے کاسمیٹکس مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور خیال نہ رکھنے کی وجہ سے جراثیم کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اسفنج جیسے بیوٹی بلینڈز کو لیکوئیڈ فائونڈیشن مصنوعات لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور پھر اسے ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔ اس طرح وہ اسفنج جراثیم کی افزائش کا گڑھ بن جاتا ہے۔

معروف میڈیکل میگزین جرنل آف اپلائیڈ مائیکرو بائیلوجی میں شائع ہونے والے اس تحقیق میں سائنس دانوں میں نے 470 کاسمیٹکس مصنوعات میں جراثیمی آلودگی کا جائزہ لیا۔جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان مصنوعات کے اسیک بار استعمال کے بعد ان میں جراثیمی آلودگی کی شرح 79 سے 90 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ جب کہ 25 فیصد مصنوعات میں متعدد اقسام کی پھپھوندی FUNGI بھی دریافت کی گئی ۔
 

image


ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ میک ایک مصنوعات میں جراثیم کی افزائش کو روکنے کے لیے میک اپ کے لیے استعمال ہونے والے برشز کو ہر 7 سے 10 دن میں نیم گرم پانی میں شیمپو مکس کرکے ہر برش کو اس میں دھونا چاہیے اور اپنے برش کسی دوسرت کو استعمال کے لیے نہ دیں ۔

YOU MAY ALSO LIKE: