گھر میں بنایا جانے والا کھانا اگرچہ حفظان صحت کے اصولوں
کے مطابق بنایا جاتا ہے اور بازار کے کھانوں کے مقابلے میں سستا بھی ہوتا
ہے- مگر عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگوں کو گھر کے کھانے میں وہ لذت
محسوس نہیں ہوتی جو ان کو باہر کے کھانوں میں ملتی ہے ۔باہر کے کھانے کی
لذت کی کچھ ایسی وجوہات ہوتی ہیں جو کہ گھر کے کھانوں میں کبھی بھی پیدا
نہیں ہو سکتی ہیں آج ہم آپ کو ان ہی وجوہات کے بارے میں بتائيں گے-
1: ناقص آئل اور گھی کا استعمال
باہر کے کھانے کمرشل بنیادوں پر تیار کیے جاتے ہیں لہٰذا اس کے لیۓ کوشش کی
جاتی ہے کہ ان کی تیاری میں کوشش کی جاتی ہے کہ اخراجات کم سے کم ہوں- کیوں
کہ ان کو اپنے گاہکوں کی صحت سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ہے اس لیے وہ کھانوں
کی تیاری کے لیے ایسے ناقص تیل یا گھی کا استعمال کرتے ہیں جو کہ حفظان صحت
کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتا- البتہ ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں مضر صحت
کیمکل شامل کیے جاتے ہیں- |
|
2: ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کا استعمال
باہر کے کھانوں کی تیاری کے لیے جو مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں ان کا
تناسب ایسا رکھا جاتا ہے جو کہ کھانے والے کو اپنا دیوانہ بنا لیتے ہیں-
مگر ان کی کوالٹی کے حوالے سے خیال نہیں کیا جاتا یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر
ریسٹورنٹ والے ایسے مصالحے بھی استعمال کر لیتے ہیں جو ملاوٹ شدہ ہوتے ہیں
اور ان کے اندر آرٹیفیشل رنگ بھی استعمال کیا جاتا ہے-
|
|
3: گوشت کی کوالٹی
باہر کے کھانوں کی تیاری کے لیے جس گوشت کا استعمال کیا جاتا ہے وہ بھی
پیسے بچانے کے چکر میں ایسے جانوروں کا ہوتا ہے جو کہ یا تو بیمار ہوتے ہیں
یا صحت مند نہیں ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ بعض خبروں کے مطابق تو حرام جانوروں
کے گوشت کو بھی کھانوں میں استعمال کر لیا جاتا ہے-
|
|
4: گندے ماحول میں کھانا بنایا جاتا ہے
عام طور پر گھر کے اندر باورچی خانہ ایسی جگہ ہوتی ہے جو کہ سب سے زیادہ
صاف رکھی جاتی ہے- تاکہ یہاں پر جو کھانا تیار کیا جائے اس میں ایسا کچھ
شامل نہ ہو جو کہ بیماری کا سبب بنے- اس کے برعکس اگر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کا
جائزہ لیا جائے تو ان لوگوں کی تمام تر توجہ اپنے ظاہر کو چمکانے پر لگی
ہوتی ہے اور ان کا باورچی خانہ ان کے ہوٹل کی سب سے گندی جگہ ہوتا ہے-
|
|
5: خراب شدہ سبزیوں کا استعمال
ہوٹل والے کھانے کی تیاری میں استعمال ہونے والی سبزیاں جیسے ٹماٹر ، پیاز
اور آلو وغیرہ تھوک کے حساب سے خریدی جاتی ہیں اور اگر ان میں سے کوئی خراب
بھی ہو جائے تو اس کو ضائع کرنے کے بجائے اس کو کھانوں کی تیاری میں
استعمال کر لیا جاتا ہے-
|
|
یہ سب ایسی وجوہات ہیں جو کہ گھر کے کھانوں میں کبھی بھی موجود نہیں ہو
سکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ گھر کے کھانے کا ذائقہ باہر کے کھانوں سے مختلف
ہوتا ہے - |