غیر مسلموں سے متاثر ہونا

کیا ہمیں غیر مسلموں سے ان کے ملک میں وہ کیا کر رہے ہيں اس سے متاثر ہونا چاہئے؟

نہیں ، ہمیں غیر مسلموں کى مثبت سرگرمیوں سے متاثر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ جو کچھ مثبت طور پر کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی طرز زندگی ہے اور ہم مسلمانوں کو ان کی طرز زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ لیکن ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ اسلام کی طرف انہیں دعوة دینا ایک علیحدہ مسئلہ ہے جو جائز ہے اور کرنا بھی چاہے۔

ہماری زندگی کسی بھی چیز سے وابستہ ہو مگر ہر وہ چیز جو القرآن السنة سے لی گئی ہو. اور ہمارے دین نے ہمیں کیا کرنے کے لئے کہا ہے اور ہمارے دین نے ہمیں كس سے رکنے کے لئے کہا ہے۔یہ قرآن اور سنت کے ذریعہ ہى ثابت ہے۔ اللہ پاک نے قرآن میں ارشاد فرمايا ہے:

وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ

ترجمه: اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو، اور جس سے روکے رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو
(سورة الحشر :59 آيت: 7)

یہ آیت مسلمان کے لئے ایک عمدہ مثال ہے کے کفّار کے طریقوں کی پیروی کرنا اور دیکھنا چھوڑ دو اور زندگی میں غیر مسلموں كے مثبت رویوں اور سلوک سے متاثر ہونا چھوڑ دو۔ کوئی بھی اور ہر کام جو وہ کرتے ہیں وہ ان کا عمل ہے، سب سے پہلے قرآن و سنت میں وہ مثبت عمل ہمارے پاس پہنچ چکا ہے، لہذا ہمیں ان کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے دین پر واپس آنا ہوگا۔

صاف ستھری زندگی گزارنے سے لے کر، ایمانداری تک کا خیال رکھنا، صبر کا مظاہرہ کرنا، زیادہ سے زیادہ پودوں اور درختوں کو اگانا، دھوکہ دہی کے بغیر اپنا کام کرنا، صبر و استقامت کرنا، کسی سے اپنے جائز کام کے عوز کوئی رشوت طلب نہ کرنا قرآن و سنت میں ہمارے پاس یہ سب عوامل موجود ہیں۔ لہذا ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ غیر مسلم ان امور میں کیا کررہے ہیں بلکہ ہمیں ان کو اپنے ہی دین میں تلاش کرنا،اچھائی کی تبلیغ و تعلیم کرنا اور دین پر عمل کرنے کو شروع کرنے کے لئے مسلمانوں میں شعور لانے کی ضرورت ہے ، ان شاء اللہ۔

الله تعالی ہمیں ان چیزوں کو آگاہی دے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق دے اور غیر ضروری طور پر کفّار اور ان کے طریقوں سے مرعوب ہونے سے بچائے، امین. كیونکه کسی سے مرعوب ہونا گمراہی کی پہلی سیڑھی بھی ہو سکتا ہے.

 

Manhaj As Salaf
About the Author: Manhaj As Salaf Read More Articles by Manhaj As Salaf: 291 Articles with 448575 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.