|
ٹماٹر کی قیمت گزشتہ کچھ مہینوں سے آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ہر حلقے
کی جانب سے اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ ٹماٹر کا استعمال ترک کر کے اس
کے نعم البدل اشیا کو استعمال کیا جائے- مگر اس بات سے کم لوگ ہی واقف ہیں
کہ ٹماٹر کے نعم البدل استعمال ہونے والی اشیا ذائقے میں تو اس کا نعم
البدل ثابت ہو سکتی ہیں مگر ان سے وہ فوائد حاصل نہیں ہو سکتے ہیں- آج ہم
آپ کو یہ بتائيں گے کہ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کے سبب مہنگے ہونے کے
باوجود ٹماٹروں کا استعمال لازمی کرنا چاہئیں-
1: جلد کے لیے بہترین ہوتے ہیں
ٹماٹر کے اندر لائیکوپین نامی ایک کیمیکل ہوتا ہے جو کہ عام طور پر انتہائی
مہنگے کلینزر اور فیشل میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ جلد کی صفائی اور چمک دمک
کے لیے چھ سے آٹھ ٹماٹر کے چھلکے لے کر ان کو دس منٹ تک جلد پر رکھیں اس کے
بعد سادہ پانی سے جلد کو دھو لیں ۔ اس سے جلد صاف اور چمکدار ہو جائے گی-
2: ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
ٹماٹر میں بڑی مقدار میں کیلشیم اور وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کو
مضبوط بناتا ہے-
3: کینسر سے بچاتا ہے
سائنسی تحقیقات کے مطابق لائیکوپین کی بڑی مقدار میں موجودگی کے سبب یہ جسم
میں پروسٹیٹ بننے سے روکتا ہے جو پروسٹیٹ کینسر کا باعث بن سکتا ہے- اس کے
علاوہ ٹماٹر کو پکانے سے بھی اس کی غذائیت اور فوائد میں کمی واقع نہیں
ہوتی ہے اور وہ ایسے اجزا کو جسم میں بننے سے روکتا ہے جو کینسر کا باعث بن
سکتے ہیں-۔
|
|
4: تمباکو نوشی ترک کرنے میں معاون ہوتا ہے
ٹماٹر کے اندر ایسے ترش مادے موجود ہوتے ہیں جو تمباکو نوشی کے نتیجے میں
جسم کو ہونے والے نقصان سے نہ صرف بچاتے ہیں بلکہ جسم کے اندر تمباکو کی
خواہش کو بھی کم کر کے تمباکو نوشی کی عادت کو ختم کرنے میں مددگار ثابت
ہوتے ہیں-
5: جسم سے فاضل زہریلے مادوں کو خارج کرتا
ہے
ٹماٹر میں بڑی مقدار میں وٹامن اے اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم کے
اندر سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے- اس میں موجود بیٹا
کیروٹین جسم اور خون میں موجود زہریلے اثرات کا نہ صرف خاتمہ کرتا ہے بلکہ
ایسے خلیوں کو بھی بننے سے روکتا ہے جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے
ہیں-
6: دل کے لیے مفید ہوتا ہے
ٹماٹر میں پوٹاشیم اور وٹامن بی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں
سے کولیسٹرول کو کم کر کے بلند فشار خون کو بھی کم کرتا ہے- جس کے سبب دل
پر سے دباؤ کا خاتمہ ہوتا ہے اور دل کے دورے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے-
|
|
7: بالوں کے لیے مفید ہوتا ہے
ٹماٹر کے اندر وٹامن اے کے سبب اس کے استعمال سے بال چمکدار اور مضبوط ہوتے
ہیں- اس کے علاوہ یہ آنکھوں اور دانتوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے-
8:گردوں کے لیے بہتر ہوتا ہے
ٹماٹر کو بغیر بیجوں کے استعمال کرنے سے گردوں میں بننے والی پتھری کے بننے
کا عمل سست ہوتا ہے اور اس سے پتھری بننے کا عمل بھی رک جاتا ہے-
9: بینائی کو بہتر بناتا ہے
اس میں موجود وٹامن اے رات کے وقت اندھے پن کی بیماری کا خاتمہ کرتا ہے اور
اس کے کھانے سے بینائی بھی بہتر ہوتی ہے-
|
|
10 ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید
ٹماٹر میں جہاں دیگر معدنیات موجود ہوتے ہیں وہیں اس میں کرومیم بھی موجود
ہوتا ہے جو کہ جسم میں خون میں موجود شکر کی مقدار کو کم کرتا ہے اور ہائي
بلڈ شگر کے لیول کو درست کرتا ہے-
|