|
پاکستانی معاشرے میں لڑکیوں میں موٹاپے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔۔۔یہ
موٹاپا کم کرنا ان کے لئے ایک مشکل ٹاسک ہے کیونکہ وزن بڑھانا جتنا آسان ہے
گھٹانا اتنا ہی مشکل اور خاص طور پر جب آپ کے اردگرد ڈپریشن بڑھنے لگے تو
آپ بھی ا سکی لپیٹ میں آجاتے ہیں اور پھر اپنے مقصد میں کامیابی مشکل
ہوجاتی ہے۔۔۔موٹی لڑکیوں کو یوں تو کئی مسائل سے گزرنا پڑتا ہے لیکن چند
مسائل بہت عام ہے۔۔۔
سوری میڈم۔۔۔آپ کے سائز کے کپڑے تو نہیں
ہیں یہاں
یوں تو دکانوں میں ایکسٹرا لارج اور ڈبل ایکسٹرا لارج سائز بھی مل ہی جاتا
ہے لیکن یہ بہت کم ہوتا ہے۔۔۔زیادہ تر دکانوں میں کہانی میڈیم اور لارج پر
آکر رک جاتی ہے۔۔۔دکان میں گھستے ہی اکثر کوئی کپڑا پسند کریں تو دکاندار
پہلے ہی کہہ دیتا ہے۔۔۔سوری میڈم آپ کے سائز کے کپڑے تو نہیں ہیں۔۔۔یعنی
اگر کوئی فنکشن ہوں تو انہیں سب سے پہلے اس کی تیاری کرنی ہوتی ہے ۔۔۔کیونکہ
اچانک سے ان کے لئے دکان پر سلے سلائے کپڑے خریدنا اتنا آسان نہیں۔۔۔تو
پہلے سے درزی سے سلوانے پڑ جاتے ہیں۔۔۔
|
|
بہن معذرت۔۔۔میرے بیٹے کو تو پتلی لڑکیاں
پسند ہیں
رشتوں کا مسترد ہوجانا تو معمول ہے ان کے لئے۔۔۔کیونکہ لڑکا چاہے خود چاہے
کتنا ہی وزنی کیوں نا ہو۔۔۔لڑکی اسے دبلی پتلی چاہئے۔۔۔اور یہ خواہش صرف
لڑکے کی نہیں بلکہ اس کے گھر والوں کی بھی ہوتی ہے۔۔۔ان کا سوچنا یہ ہوتا
ہے کہ موٹی لڑکیاں لڑکے سے بڑی لگتی ہیں، اچھی نہیں لگتیں، اور آگے جا کر
ماں بننے میں بھی دشواری ہوگی۔۔۔اور شادی کے بعد بھی تو وزن بڑھ جاتا
ہے۔۔۔پھر کیا ہوگا۔۔۔تو لڑکی چاہے کتنی ہی قابل اور خوبصورت کیوں نا
ہو۔۔۔موٹاپے کی وجہ سے اکثر مسترد ہوجاتی ہیں۔۔۔
موٹی ، مٹلو، بھینس، گول گپا، بھالو۔۔۔اپنا
نام تو یاد ہی نہیں رہتا
موٹاپے میں اکثر لوگ ایسے نام دے دیتے ہیں جو نا صرف تکلیف دیتے ہیں بلکہ
ذہنی طور پر پریشان بھی کرتے ہیں ، لیکن موٹی لڑکیاں اس کا جواب بھی دیں تو
ان کا مذاق بن جاتا ہے۔۔۔خاندان میں تو اکثر پیار سے ، دوستوں میں مذاق سے
اور ایرے غیروں میں صرف دیکھنے کے ہی انداز سے۔۔۔موٹی لڑکیاں اس کا نشانہ
بنتی ہیں۔۔۔اور اگر کسی کو ٹوکو تو الٹا بحث شروع کردیتے ہیں کہ کیا غلط
کہا۔۔۔بجائے اپنا وزن کم کرنے کے تم ان باتوں کا برا مان رہی ہو۔۔۔
|
|
تم تو صرف سلاد کھاؤ۔۔۔یہ بریانی تمہیں اور
پھلادے گی
وزن کم کرنے کے مفت مشوروں کی دکان اسی وقت کھلتی ہے جب کوئی موٹی لڑکی
کھانے کی طرف اپنا قدم بڑھاتی ہے۔۔۔اس کی پلیٹ پر سب کی نظر ہوتی
ہے۔۔۔شادیوں میں اگر وہ دوسری بار پلیٹ بھرنے چلی جائے تو لوگوں کی نظر اسی
کو دیکھتی ہے۔۔۔ساتھ ہی مشورہ بھی دے دیا جاتا ہے۔۔۔تم سلاد کھالو، چاول تو
اور پھلائیں گے۔۔۔یا اگر کوئی تلخی نا لانا چاہیں تو بات کچھ اس طرح کریں
گے۔۔۔اتنا کھاتی تو نہیں ہو پھر کیا بات ہے۔۔۔تم واک بہت کیا کرو۔۔۔ہر محفل
میں اگر وقت نا گزرے اور کوئی بات کرنے کے لئے سمجھ نا آئے تو لوگوں کے لئے
سب سے بہترین ٹائم پاس کسی موٹی لڑکی کو مفت مشورے دینا ہے۔۔۔چٹکیوں میں
وقت گزرتا ہے-
|