|
جیسا کہ آج کل چھٹیوں کے دن ہیں اور اس سبب ہر گھر میں بچوں کی طرف سے
والدین سے ایک ہی مطالبہ بہت شدت سے کیا جا رہا ہے کہ ان کو موبائل فون
دلوایا جائے- ان کے دوستوں کے پاس بھی فون ہے اور ان کو دوستوں سے رابطے
میں دشواری ہوتی ہے اس لیے ان کو موبائل فون کی اشد ضرورت ہے ۔ اکثر والدین
بچوں کی ضد سے مجبور ہو کر ان کو موبائل فون دلوانے پر غور بھی شروع کر
دیتے ہیں مگر بچوں کو موبائل فون دلوانے سے پہلے اس بات پر ضرور غور کر لیں
کہ کیا آپ کا بچہ یہ فون رکھنے کے لیے تیار بھی ہے یا نہیں-
کیا وہ موبائل فون اور اپنے روزمرہ
کے معاملات پر توجہ دے سکتا ہے
اسکول جانے والے بچوں کے لیے ان کی پڑھائی سب سے اہم ہوتی ہے- بچے اپنی
پڑھائی سے فوری طور پر توجہ چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے ہٹا لیتے ہیں- اور
اگر اس صورت میں ان کو موبائل فون دلوا دیا جائے تو اس بات پر سب سے پہلے
غور کرنا چاہیے کہ کیا آپ کا بچہ اس قابل ہو چکا ہے کہ وہ موبائل فون اور
اپنی تعلیم میں توازن رکھ سکتا ہے-
|
|
کیا آپ کا بچہ اپنی چیزوں کا خیال رکھ سکتا
ہے
بچے کو موبائل فون دلوانے سے پہلے اس بات کو ضرور جانچ لیں کہ کیا آپ کا
بچہ اپنے طور پر اسکول جا سکتا ہے یا وہ مارکیٹ سے سامان کی خریداری اپنے
طور پر خود کر سکتا ہے؟ اس کے علاوہ اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ کیا آپ
کا بچہ اپنی کتابیں بستہ اور دیگر کھلونے وغیرہ اچھے طریقے سے رکھ سکتا ہے
یا نہیں۔ کیوں کہ موبائل فون ایک مہنگی چیز ہے اور اس کو آپ اپنے بچے کو
اسی وقت لے کر دیں جب کہ وہ اس کی حفاظت اور خیال رکھنے کے قابل ہو سکے-
کیا آپ کے پاس اپنے بچے کی نگرانی کے لیے
وقت ہے
موبائل فون بچے کو دینا آسان ہے مگر اس کے اوپر نظر رکھنا بھی ضروری ہے-
اگر آپ کے پاس اس بات کا وقت ہے کہ آپ اپنے بچـے کی مناسب انداز میں نگرانی
کر سکیں اور بچے کو اچھے برے کے بارے میں سمجھا سکیں تب تو موبائل فون لے
کر دینا ٹھیک ہے دوسری صورت میں بچے کو موبائل فون نہ لے کر دینا بہتر ہے-
|
|
کیا آپ کا بچہ اچھے اور برے دوستوں میں
تمیز رکھ سکتا ہے
بچے کو اگر اچھے اور برے کا فرق نہ پتہ ہو اور وہ اچھے اور برے دوستوں میں
تمیز نہیں کر سکتا تو اس صورت میں موبائل فون اس کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو
سکتا ہے- اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے با آسانی بے وقوف بنایا جا سکتا ہے
اور بڑا نقصان بھی اٹھا سکتا ہے-
کیا آپ کا بچہ آپ سے اپنی باتیں شئیر کرتا
ہے
ایک عمر تک تو بچے اپنے والدین سے اپنی تمام باتیں شئیر کرتے ہیں- مگر پھر
لڑکپن کا ایک دور وہ بھی ہوتا ہے جب کہ بچہ اپنے بڑوں اور والدین سے باتیں
چھپانے لگتے ہیں اور ان کے اور والدین کے درمیان باہمی اعتماد کا فقدان ہو
جاتا ہے- اس صورت میں جب کہ بچہ آپ سے اپنی باتیں چھپاتا ہے تو پھر بچے کو
موبائل فون لے کر دینا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے-
|