بچے کی ڈلیوری کے بعد خواتین کے مسائل اور ان کا حل

image


بچے کی ڈلیوری ایک جانب تو بہت خوشی کا موقع ہوتا ہے مگر اس کو جنم دینے والی ماں کے لیے یہ وقت خوشی کے ساتھ ساتھ بہت سارے مسائل کا بھی ہوتا ہے جن کا سامنا اسے کرنا پڑتا ہے- اور اگر ان مسائل کی جانب مناسب انداز میں توجہ نہ کی جائے تو یہ عمر بھر کا عذاب بن جاتے ہیں ۔ بچے کی ڈلیوری کے بعد کی حالت کو پوسٹ پارٹم حالت کہا جاتا ہے جس میں ایک ماں بہت سارے جسمانی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرتی ہے-

جسمانی مسائل :
بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو قبض ۔ چھاتیوں میں سختی اور سوجن کی شکایت ۔ شدید سردی اور گرمی کا لگنا ، پیشاب میں جلن اور وزن کی کمی کی شکایت لاحق ہو سکتی ہے-

نفسیاتی مسائل :
بچے کی پیدائش میں ہارمون میں بہت زیادہ تکلیف واقع ہوتی ہے جس کے باعث ماں کے مزاج پر بھی اثر پڑتا ہے اور وہ جزباتیت ، خودساختہ اداسی ، سستی اور ڈپریشن کا شکار ہو سکتی ہے- اور ایسا ہر دسویں عورت کے ساتھ ہوتا ہے- یہ عورتوں کی زندگی کا بہت نازک دور ہوتا ہے اس لیۓ اس کو سمجھنے اور اس کے ساتھ دینے کی ضرورت ہوتی ہے-
 

image


زچگی کے عمل کے بعد کی جانے والی احتیاطیں
بچے کی پیدائش کے بعد ہر معاشرے میں ہی خواتین کی خصوصی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور یہ اس کی صحت اور زندگی کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے- لہٰذا آج ہم آپ اس حوالے سے کی جانے والی کچھ احتیاطوں کے بارے میں بتائيں گے-

1: کپڑے کے بجائے پیڈز کا استعمال کریں
زچگی کے بعد خواتین کے لیے اپنی صفائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے- اس لیے اس دوران ان کو کپڑے کے بجائے پیڈز کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی اندرونی انفیکشن سے محفوظ رہ سکیں-

2: صفائی کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال کریں
اس حالت میں صفائی کے لیے ٹھنڈے پانی کے بجائے نیم گرم پانی کا استعمال کریں اس سے آپ کے اندرونی اعضا کو ٹکور ملتی ہے اور زچگی کے دوران ہونے والے دردوں سے افاقہ ہوتا ہے-

3: ڈھیر سارا آرام کریں
اس حالت میں جبکہ بچے کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہوتی ہیں اور بچے کو ہر تین گھنٹے کے بعد دودھ پلانا ہوتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس کی صفائی اور دیگر معاملات کی ذمہ داری بھی ماں پر ہوتی ہے تو اس کے لیے آرام بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اس لیے یہ اصول بنا لیں کہ جیسے ہی بچہ سوئے آپ بھی اپنی نیند پوری کریں اور اس وقت کو کسی بھی کام میں ضائع نہ کریں کیوںکہ یہ آپ کی صحت کی ریکوری کا ٹائم ہے-

4: اچھی اور متوازن غذا کا استعمال کریں
یہ وقت ڈائٹنگ کا نہیں ہے اس لیے وزن کے بڑھنے کا بہانہ بنا کر کھانے پینے سے انکار مت کریں- کیوں کہ بچے کی پیدائش کے سبب جسم اندرونی طور پر بہت ساری کمزوریوں کا سامنا کر رہا ہے جن کو بہترین غذا کے ذریعے ہی پورا کیا جا سکتا ہے- اس کے علاوہ چونکہ بچہ تو دودھ کی صورت میں اپنی ضرورت آپ کے جسم سے پوری کر رہا ہے اس لیے اس کو صحت مند دودھ دینے کے لےۓ آپ کو بھی بہترین غذا کی ضرورت ہے جس میں مناسب مقدار میں پروٹین ، فیٹ اور کاربوہائیڈریٹ کی موجودگی لازمی ہے-
 

image


5: مناسب مقدار میں پانی پیئيں
اس حالت میں پانی کی مناسب مقدار کا لینا بہت ضروری ہے اور اگر پانی کی مقدار کم لی جائے گی تو اس کے سبب قبض کی شکایت بھی لاحق ہو سکتی ہے- اس کے علاوہ بچے کو دودھ پلانے والی ماؤں کے جسم سے دودھ کی صورت میں ایک بڑی مقدار خارج ہو رہی ہوتی ہے- اس لیے کم پانی لینے کی صورت میں دودھ میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے-

6: ہلکی پھلکی ورزش لازمی کریں
زچگی کی حالت کے بعد جسم کے اعضا کو دوبارہ سے فعال کرنے کے لیے ہلکی پھلکی ورزش جسمانی اور نفسیاتی دونوں حوالوں سے بہت مفید ثابت ہوتی ہے اس لیے خواتین کو چاہیے کہ اس حالت میں لازمی طور پر دن کا کچھ حصہ ورزش کے لیے ضرور نکالیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: