آج کے دور میں پیٹ کی خرابی کی وجوہات اور علاج

image


آج کے دور کا انسان ذائقہ دار اشیاء کھانے کا عادی بن چکا ہے اسے اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون سی اشیاء اس کے لئے مفید ہیں اور کون سی نقصان دہ ہے- آجکل غذا سے ہی کئی طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اس لئے ہمیں احتیاط کی اشد ضرورت ہے- آج کے دور میں پیٹ کی خرابی کی کیا کیا وجوہات ہو سکتی ہیں آج ہم ان پر روشنی ڈالیں گے اور اس کا علاج بھی بتائیں گے کہ آپ کیا کیا احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ آپ پیٹ کی خرابی سے محفوظ رہ سکیں۔

وجوہات
پیٹ کی خرابی میں تلی ہوئی اشیاء کا استعمال بھی کسی خطرے سے خالی نہیں ہے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ تلنے کے لئے ناقص تیل کا استعمال کیا گیا ہو یا کئی بار اس تیل میں اشیاء کو تلا جا چکا ہے- دونوں صورتوں میں ہمیں پیٹ کی خرابی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دوسری بات ہمیں فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے اس سے نہ صرف پیٹ پھولتا ہے بلکہ وزن میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ پیٹ کی خرابی میں گلے سڑے پھل اور سبزیاں بھی شامل ہیں ان کے استعمال سے بھی ہمیں اسہال یا پیچش لگ سکتے ہیں ۔اگر آپ مرغن اور مصالحہ دار اشیاء کا استعمال کریں گے تو اس سے پیٹ میں اپھارہ اور گیس کی شکایت ہو سکتی ہے اس کے علاوہ پیٹ میں درد بھی ہوسکتا ہے۔
 

image


غذا کو تیزی کے ساتھ کھانے سے پیٹ میں جلن ہو سکتی ہے اس لئے غذا کو چبا چبا کر کھانا ضروری ہے تاکہ جلد ہضم ہو جائے۔ناقص غذا کے استعمال سے پیٹ میں مروڑ اور دست لگ جاتے ہیں اس لئے ہمیشہ تازہ اور اعلیٰ کمپنی کی غذاؤں کا استعمال کریں۔ناقص غذا کی وجہ سے پیٹ میں درد ہوتا ہے لیکن اس کی وجہ آنتوں میں انفیکشن بھی ہو سکتا ہے ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

گوشت ہمیشہ تازہ خریدیں اور پکائیں۔مچھلی ہمیشہ حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھ ہی خریدیں باسی مچھلی سے پرہیز رکھیں۔

علاج
٭پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں
٭سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں
٭شکر اور شکر سے بنی اشیاء سے پرہیز رکھیں
٭کولا وغیرہ پینے سے بھی نقصان ہوتا ہے اس کی جگہ پانی کا استعمال کریں یا پھر تازہ موسمی پھلوں کے رس پئیں
 

image


٭زیادہ تیز مرچ مصالحہ کا استعمال بھی خطرناک ہوتا ہے
٭کھانے کے بعد زیادہ دیر تک نہ بیٹھیں
٭کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی لائیں
٭پیٹ کی خرابی میں صبح اسپبغول کا چھلکا دہی میں ملا کر استعمال کریں
٭ڈائیریا ہو جانے کی صورت میں نمکول کا استعمال کریں
٭قبض کی صورت میں خود کوئی دوا استعمال نہ کریں روزانہ نہار منہ ایک سے دو گلاس پانی پیا کریں اور دن میں بھی دس سے بارہ گلاس پانی پیئیں قبض کا خاتمہ ہو جائے گا
٭پیٹ خراب ہو تو متلی اور قے بھی ہوتی ہے ایسی صورت میں ادرک بہترین علاج ہے اسے کچا یا پکا کر استعمال میں لائیں٭پیٹ میں اپھارہ اور درد ہو تو پودینہ کی چٹنی بنا کر بھی کھائی جائے تو افاقہ ہو جاتا ہے
٭زیادہ غذا کھا لینے کی صورت میں پیپیتا کھایا جائے اور چہل قدمی کی جائے اس سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے
٭دہی کا استعمال بھی قبض میں فائدہ پہنچاتا ہے اس کے علاوہ اسہال میں دہی لینا مفید رہتا ہے
٭پودینے کا پانی،لیموں کا رس اور شہد ہم وزن لینے سے بھی پیٹ کے امراض سے چھٹکارا مل جاتا ہے ۔اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے فوراً رجوع کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: