کہا جاتا ہے کہ آپ کی آنکھیں آپ کی روح کا آئینہ ہوتی ہیں
اور یہ کچھ ایسا غلط بھی نہیں ہے- آنکھوں سے انسان کی سوچ اور فطرت کا پتہ
تو چلتا ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ جدید تحقیقات کے مطابق آپ کی آنکھیں آپ
کی صحت کے بارے میں بھی بتاتی ہیں- اور آنکھوں کو دیکھ کر جسم کی بڑی بڑی
بیماریوں کا سراغ لگایا جا سکتا ہے- |
|
1: اگر دھندلا نظر آئے |
عام طور پر اگر انسان کو دھندلا نظر آرہا ہو تو اس کو نظر کی کمزوری سے
معمور کیا جاتا ہے اور فوری طور پر نظر چیک کروائی جاتی ہے- مگر یاد رکھیں
اگر آپ کو دھندلا نظر آرہا ہے تو صرف نظر نہ چیک کروائیں بلکہ اس کے ساتھ
ساتھ آپ کو بلڈ شگر بھی ٹیسٹ کروا لینی چاہیے کیوں کہ یہ دھندلا پن ذیابطیس
کے سبب بھی ہو سکتا ہے- |
|
|
2: آنکھ کی پتلی کے گرد سفید دائرہ |
اگر آنکھ کی پتلی کے گرد سفید دائرہ نظر آئے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے
خون میں کولیسٹرول خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے- اس وجہ سے آپ کو فوری طور پر
ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیوں کہ اس سبب دل کے دورے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں- |
|
|
3:آنکھوں میں شدید سرخی |
بعض اوقات آنکھوں میں سرخی نیند کی کمی کے سبب بھی ہوتی ہے- مگر اگر کسی
وجہ سے نیند پوری ہونے کے باوجود بھی آنکھوں میں سرخی برقرار رہے تو اس کا
ایک سبب تو کسی قسم کی الرجی ہو سکتی ہے- یا پھر اس کا سبب بلڈ پریشر کا
ہائی ہونا بھی ہو سکتا ہے جس کے باعث آنکھوں کی نسیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ہوسکتی ہیں- |
|
|
4:آنکھوں کی سفیدی کا زرد ہو جانا
|
اگر آنکھوں کی سفیدی زردی مائل ہو جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کا
جگر ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے اور آپ یرقان میں مبتلا ہیں- زردی کی شدت سے
یرقان کی شدت کا پتہ چلتا ہے ایسی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا
چاہیے- |
|
|
5: آنکھوں میں بار بار آنسو آنا
|
اگر آپ کی آنکھوں میں باربار پانی آرہا ہے اور اس کے علاوہ سرخی بھی موجود
ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی آنکھیں تھکن کا شکار ہیں- اس کے ساتھ ساتھ
اس کا سبب کھانسی بھی ہو سکتا ہے- |
|