|
نئے سال میں داخل ہونے سے پہلے کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ آپ کی قسمت کا
ستارہ کتنی اونچائیوں پر جانے والا ہے اور کس پر آنے والا سال محبتوں کی
بارش لانے والا ہے۔۔۔کون ہوگا پاس ، کون ہوگا فیل۔۔۔کچھ تو ہے ستاروں کا
کھیل۔۔۔
ARIES حمل
حمل والوں کے لئے آنے والا سال بہت سارے مواقع لانے والا ہے۔۔۔ان کی زندگی
کی تلخیاں کم ہوں گی اور کئی مقاصد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔۔۔گئے ہوئے سال
کی ساری تکالیف آنے والے سال کی کامیابیوں میں گم ہوجائیں گی۔۔۔رشتوں کے
حوالے سے کچھ نئے تعلقات زندگی میں شامل ہوں گے جو چاہیں گے کہ پرانے کچھ
رشتوں کو بھول جائیں۔۔۔اگر ایسا ہے تو آپ کو آگے کی طرف دیکھنا ہے اور اس
نئے رشتے کو نبھانا ہے۔۔۔لیکن پہلا قدم لینے کے لئے خود اعتمادی کو بحال
کرنا ضروری ہے۔۔۔
TAURUS ثور
یہ آنے والا سال جہاں آپ کے کیرئیر کے حوالے سے کچھ خوشخبریاں لارہا ہے
وہیں آپ کو محبت میں ہوشیار رہنے کی تاکید بھی کر رہا ہے۔۔۔کسی بھی جگہ
پیسہ لگانے یا سرمایہ کاری کرنے سے پہلے تجربہ کار لوگوں سے مشورہ ضرور
کریں۔۔۔اس آنے والے سال میں آپ کو کئی بڑے فیصلے لینے ہوں گے تو ذہنی طور
پر تیار رہیں۔۔۔یاد رکھئے جیت اسی کی ہوتی ہے جو دل کی جگہ دماغ سے کام
لیتا ہے۔۔۔
GEMINI جوزا
کنواروں کے لئے آنے والا سال رشتوں کا سال ہوگا۔۔۔کئی رشتے آئیں گے جن میں
سے کچھ مسترد ہوں گے اور کچھ بہت قابل قبول۔۔۔اور انہی میں سے ایک ہوگا اس
سال بننے والا نیا رشتہ۔۔۔پیسہ بھی آئے گا لیکن اس کے لئے جون جولائی تک کا
انتظار کرنا ہوگا۔۔۔نوکری پیشہ لوگ ذرا دل لگا کر کام کریں کیونکہ آپ بہت
ساری نظروں کی زد میں رہیں گے۔۔۔
|
|
سرطان CANCER
کچھ بگڑے ہوئے رشتے سنبھل جائیں گے۔۔۔اولاد کی جانب سے کوئی بڑی خوشخبری
بھی کارڈز میں ہے۔۔۔حادثات سے بچنا ہوگا اور اس کے لئے بہتر ہوگا کہ آگ اور
پانی والی جگہوں پر احتیاط کریں۔۔۔اپنی زندگی کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر غور
کریں گے تو بڑی بڑی تکلیفوں سے نجات حاصل کرلیں گے۔۔۔بہتری کا سال ہوگا۔۔۔
اسد LEO
زندگی میں بہت سارے ٹوئسٹ آئیں گے اور آنے والا سال خوابوں کی تکمیل کا سال
ہوگا۔۔۔لیکن آپ نے نہایت سمجھداری سے لائن کھینچنی ہے۔۔۔آپ ہر نئی چیز ،
نیا کھانا، نئی ایکسرسائز اور نیا رشتہ آزمائیں گے۔۔۔جاب میں یا بزنس میں
تبدیلی کا امکان ہے۔۔۔گھر بھی بدل سکتا ہے اور کوئی پراپرٹی اپنی ہو سکتی
ہے۔۔۔آنے والا سال تبدیلیوں کا سال ہے-
سنبلہ VIRGO
سنبھل کے ۔۔۔کیونکہ آنے والا سال نشاندہی کررہا ہے کسی بڑے مالی نقصان
کی۔۔۔یوں تو یہ ستارہ رکھنے والے لوگ کافی پریکٹیکل مانے جاتے ہیں لیکن
جانے انجانے ان سے کچھ جذباتی قسم کے فیصلے ہوجائیں گے جو سالوں کے بنے
ہوئے رشتے بھی توڑ سکتے ہیں ۔۔۔اور مالی نْقصان کا باعث بھی بن سکتے
ہیں۔۔۔آنے والا سال آپ کو یہ آگاہی دے رہا ہے کہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے
پہلے کم سے کم دو بار سوچئے گا۔۔۔
میزان LIBRA
بہت ہوگیا ذمہ داریوں کا نبھانا، بہت ہوگیا پیسے کے پیچھے بھاگنا۔۔۔اب وقت
آگیا ہے کہ آپ شادی کریں اور کچھ پرانے وعدوں کو نبھائیں۔۔۔شادی شدہ افراد
کی محبتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ کنواروں کی زندگی میں شادی کی خوشی آنے کی
توقع ہے۔۔۔جو لوگ کافی سالوں سے گھر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے ، آنے والا
سال ان کی زندگی میں بہت سکون اور محبتیں لانے والا ہے۔۔۔
عقرب SCORPIO
کئی پابندیوں اور روک ٹوک سے آزادی ملنے والی ہے۔۔۔کوئی کامیاب سفر بھی
لکھا ہے کارڈز میں۔۔۔یہ بہترین سال ہے کوئی نیا شوق پالنے کا اور کوئی ہنر
سیکھنے کا۔۔۔نوجوان لڑکے لڑکیاں اس سال اپنے تعلیمی سفر میں کامیاب رہیں
گے۔۔۔کوئی منگنی یا فلرٹ ختم ہونے کی توقع ہے۔۔۔خود کو منفی سوچوں سے دور
رکھیں-
|
|
قوس SAGITTARIUS
اپنا ماضی بھلا دیں اور نئی زندگی کی طرف منہ کرلیں۔۔۔کیونکہ آنے والا سال
نئے دروازے کھول رہا ہے۔۔۔صبر سے کام لینا ہوگا۔۔۔اگست سے لے اکتوبر کی
پندرہ تاریخ کے درمیان وہ لڑکیاں جن کی کسی بھی وجہ سے طلاق ہوئی ، انہیں
اچھا رشتہ ملنے کا امکان ہے۔۔۔تعلیمی شعبوں سے منسلک افراد کو چاہئے کہ وہ
کہیں سرمایہ کاری بھی شروع کردیں۔۔۔ان کی قسمت اچھی جائے گی اس سال۔۔۔
جدی CAPRICORN
روحانیت کی طرف رجحان بڑھے گا اور جدی والے اگلے سال بہت پرسکون رہیں
گے۔۔۔بھیڑ چال کا حصہ نہیں بنیں گے۔۔۔اس سال بہت ضروری ہے کہ اپنا چیک اپ
کروائیں مکمل۔۔۔کوئی بیماری آپ کے ساتھ لگ سکتی ہے لیکن کوئی برا نقصان
نہیں ہوگا۔۔۔لوگوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں اور خود کو بریک دیں۔۔۔
دلو AQUARIUS
اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سال ہے یہ۔۔۔آپ خود کو ایک اچھا پارٹنر یا ایک
اچھا والد یا والدہ ثابت کرنے میں کامیاب رہ سکتے ہیں۔۔۔بشرطیکہ آپ نے اپنے
غصے پر قابو رکھا۔۔۔فروری میں آپ کے کارڈز میں سفر آرہا ہے۔۔۔یہ سفر بین
الاقوامی ہوگا اور اس کی مدت دو سے تین ماہ ہے۔۔۔دلو افراد کو چاہئے کہ
بچوں پر بہت زیادہ پریشر نا دیں کسی بھی حوالے سے ورنہ وہ باغی ہوجائیں گے۔۔۔
حوت PISCES
مبارک ہو ۔۔۔وہ لوگ جو والدین کی فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں ، یہ آنے
والا سال انہیں جون سے ستمبر کے درمیان خوشی کی یہ خبر سنا سکتا ہے۔۔۔۔کسی
اپنے کو آپ کی ضرورت ہے۔۔۔آپ کو یا تو اپنے گھر کے دروازے کھولنے ہوں گے یا
اس کے گھر میں اپنی مدد پہچانی ہوگی۔۔۔آپ کا بزنس اور آپ کی نوکری دونوں ہی
آپ کو متاثر کریں گے۔۔۔وزن کم کرنے کا سال ہے اور فٹنس کا عزم کرنے کا سال
بھی -
|