عمزہ زائرین واپسی پر کونسی کھجوریں ساتھ لازمی لائیں؟

کے پانی کا اثر اور کھجوروں کی مٹھاس روح تک کو معطر کر دیتی ہے- اس موقع پر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ واپسی کے سفر میں وہ اپنے تمام ہم وطنوں کے لیے بھی مقدس سوغات لے کر جائیں-
سعودی عرب جس کو کھجوروں کا گڑھ بھی قرار دیا جاتا ہے وہاں پر دس سے زیادہ اقسام کی کھجوریں پائی جاتی ہیں جن کے بارے میں آپ کو لازمی پتہ ہونا چاہیے تاکہ آپ عمرہ یا حج کی ادائیگی سے واپسی پر اپنی پسند کے مطابق کھجوروں کا انتخاب کر کے لا سکیں-

1: عجوہ
یہ کھجور کی قسم سب سے مہنگی قرار دی جاتی ہے- ان کھجوروں کا ذکر کئی احادیث میں بھی آیا ہے- یہ کھجور صرف سعودیہ عرب سے ملتی ہے اور خاصی قیمتی ہے- اور یہ کجھور امراضِ دل کے علاج کے لیے فائدہ مند قرار دی جاتی ہے-

image


2: عنبرہ
یہ کھجوریں ہلکے براؤن رنگ کی ہوتی ہیں اور بڑی رس دار اور گودے والی ہوتی ہیں جبکہ اس کے اندر گھٹلی چھوٹی ہوتی ہے- ان کھجوروں کی ان خصوصیات کے باعث ان کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے -

image


3: صفوی
یہ کھجوریں تیز رنگ کی رس دار اور وٹامن سے بھرپور ہوتی ہیں- یہ نرم ہوتی ہیں اور مدینہ کی سرزمین پر ہی اگتی ہیں ان کھجوروں کو خالی پیٹ کھانے کی بدولت پیٹ کے کیڑے ہلاک ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ ان کے اندر معدنیات کا بھی بڑا ذخیرہ ہوتا ہے-

image


4: بڑھی
یہ پیلے رنگ کی کھجوریں ہوتی ہیں جو پکی ہوئی حالت میں بھی اسی رنگ میں ہوتی ہیں- اور ان کا ذائقہ کیرامل اور براؤن شوگر جیسا ہوتا ہے-

image


5: سگھائی
یہ کھجور سعودی دارالحکومت ریاض میں اگتی ہے- اس کی بیرونی سطح پر جھریاں ہوتی ہیں اور یہ نیچے سے تیز براؤن اور اوپر سے ہلکے رنگ کی ہوتی ہے-

image


6: خودری
کھجور کی یہ قسم سب سے زیادہ سوغات میں لائی جاتی ہے- اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ خشک ہوتی ہے اور راستے میں خراب ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں- اس کے علاوہ اس میں چھوٹا بڑا سائز بھی موجود ہوتا ہے اور ان کی قیمت بھی دوسروں کی نسبت کم ہوتی ہے-

image


7: سکاری
یہ کھجوریں القسیم کے علاقے میں اگتی ہیں- یہ بہت میٹھی اور لذیذ ہوتی ہیں ان کے اندر بہت سارے فوائد بھی موجود ہوتے ہیں- یہ خون میں موجود کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتی ہیں اور دانتوں کو مضبوط بنا کر ان کو کیڑے سے محفوظ بناتی ہیں-

image


8: زاہدی
بیضوی رنگ کی یہ کھجوریں مٹھاس میں بہت کم ہوتی ہیں- ان کی اوپری کھال سخت ہوتی ہے اور ان کے اندر بڑی مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے-

image


9: میجدول
ان کھجوروں کو کھجوروں کی ملکہ کا نام دیا جاتا ہے اور ایسا ان کی خصوصی لذت کے سبب ہوتا ہے- امریکہ میں یہ کھجوریں بہت مشہور ہوتی ہیں اور ان کا استعمال عام طور پر ملک شیک بنانے کے لیے کیا جاتا ہے-

image


10: خولاس
یہ کھجوریں الخرج اور القسیم کے مقام پر اگتی ہیں اور جب تازہ ہوتی ہیں تو ان کا مٹھاس کیرامل کی طرح ہوتا ہے اور سعودی قہوے کے ساتھ کھانے کے لیے بہترین ہوتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: