آپ کے ہاتھ کا انگوٹھا آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے

ﷲ تعالیٰ نے انسان کے ہاتھوں کو دوسرے تمام مخلوقات سے مختلف بنایا ہے ۔ انسانی ہاتھوں میں ایک جانب تو انگلیوں کے درمیان بند کی موجودگی ان کو دوسری مخلوقات کے ہاتھوں سے زیادہ کارآمد بناتی ہے- اس کے بعد ان ہاتھوں میں انگوٹھے کی موجودگی ان کو مضبوط بناتی ہے-ر دنیا کی کسی بھی اور مخلوق کے ہاتھ میں انگوٹھا موجود نہیں ہوتا ۔ جس طرح انسان کے ہاتھ مختلف طرح کے ہوتے ہیں اسی طرح انگوٹھے بھی اپنی بناوٹ کے اعتبار سے ہر ہاتھ میں مختلف ہوتے ہیں- اور ماہرین کے مطابق انگوٹھوں کی بناوٹ کا براہ راست اثر انسانی مزاج پر پڑتا ہے- آج ہم آپ کو اسی جوالے سے کچھ خاص باتییں بتائيں گے -

اس تصویر میں مختلف اقسام کے انگوٹھے موجود ہیں اب اس بات کا فیصلہ آپ خود کریں کہ آپ کا انگوٹھا ان میں سے کونسا ہے-

image


ٹائپ A انگوٹھا رکھنے والے افراد
اگر آپ کے انگوٹھے کے دونوں بند آپس میں برابر ہیں تو آپ ایک متوازن شخصیت کے حامل فرد ہیں- ایسے لوگ جلد غصے میں نہ آنے والے اور باتوں کے شوقین ہوتے ہیں- ان کا شغف عام طور پر پڑھنے پڑھانے میں زیادہ ہوتا ہے-

image


ٹائپ B انگوٹھا رکھنے والے
اگر آپ کا انگوٹھا اس قسم کا ہے تو آپ کمال پسند ہیں بہترین سے کم پر راضی ہونے والے نہیں ہیں- ایسے لوگوں کے انگوٹھے کا اوپری حصہ نچلے حصے سے بڑا ہوتا ہے یہ اپنے تخیلات کے حوالے سے بہت منفرد سوچ کے حامل ہوتے ہیں- اور اپنے خوابوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ پسند نہیں کرتے ہیں لوگ ان کی راست بازی کے سبب ان کو بہت پسند کرتے ہیں-

image


ٹائپ C انگوٹھا رکھنے والے
اس قسم کے انگوٹھے والے افراد کا دوسرا بند پہلے بند سے بڑا ہوتا ہے- ایسے لوگ بہت محنت کش ہوتے ہیں- اور یہ لوگ زندگی کی تمام مشکلات کا مقابلہ بہت بہادری اور حوصلے سے کرنے والے ہوتے ہیں یہ لوگ بہت اسمارٹ اور ذہین ہوتے ہیں-

image


ٹائپ D انگوٹھا رکھنے والے
ایسے لوگوں کا انگوٹھا لچکدار ہوتا ہے جو کہ ان کے مزاج کی نمائندگی کرتا ہے- یہ لوگ ہر قسم کے حالات میں ڈھل جانے والے ہوتے ہیں- ان کو آرٹ اور دیگر فنون لطیفہ سے خصوصی شغف ہوتا ہے- ایسے لوگ اپنے مقاصد کے لیے صرف محنت ہی کا استعمال نہیں کرتے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی ذہانت کو بھی کام میں لاتے ہیں-

image


ٹائپ E انگوٹھا رکھنے والے
ایسے لوگوں کے انگوٹھے سخت ۔ سیدھے اور بے لچک ہوتے ہیں اور اس کا براہ راست اثر ان کے مزاج پر بھی پڑتا ہے- یہ لوگ بہت کرخت ، ضدی اور اپنی بات پر ڈٹ جانے والے ہوتے ہیں- جذبات کے حوالے سے یہ لوگ پتھر کی طرح ہوتے ہیں- مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ زبان کے دھنی اور بات پر ڈٹ جانے والے ہوتے ہیں- اس کے علاوہ یہ فوری فیصلہ کرنے والے اور اس فیصلے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچانے والے ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: