سردی کے موسم میں صبح جلدی اٹھنے اور بچوں کو اٹھانے کے آسان ٹوٹکے

سردی اور کمبل کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے اس موسم میں کمبل کو جتنا چھوڑیں وہ اتنا ہی کمبل ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اسکول جاتے بچے ، دفتر جاتے افراد لیٹ ہو جاتے ہیں کیوں کہ ان میں سے کوئی بھی اپنا نرم اور گرم بستر چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔ آج ہم آّپ کو سردی کے موسم میں بستر چھوڑنے کے کچھ آسان ٹوٹکے بتائيں گے جن کے استعمال سے آپ کی سردی دور بھاگ جائے گی اور آپ فوری طور پر بستر چھوڑ دیں گے

سونے سے پہلے تھوڑا پانی پی لیں
سونے سے قبل ایک گلاس پانی پی لینا بھی جلد جاگ جانے کا ایک بہترین نسخہ ہے- کیوں کہ سردی کی وجہ سے آپ کو پیشاب کرنے کی حاجت ہو گی اور ایک بار جاگنے کے بعد دوبارہ سونا مشکل ہوتا ہے اس وجہ سے یہ ایک قدرتی الارم ہے جو آپ کو جگانے کا باعث بنے گا-

image


الارم بستر سے دور رکھیں
مقررہ وقت جاگنے کے لیے الارم بستر سے دور لگائيں اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ جب الارم بجے گا تو اس کی آواز آپ کو نیند سے بیدار کرے گی اور اس کو بند کرنے کے لیے آپ کو لامحالہ بستر چھوڑنا پڑے گا جس سے آنکھ کھل جاۓ گی-

image


کھڑکی کے پردے کھلے چھوڑ دیں
رات کو سونے سے قبل اس بات کا خاص طور پر اہتمام کریں کہ کھڑکی کے پردے کھلے ہوئے ہیں- اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ جب صبح کی پہلی کرن نکلے گی تو اس کی روشنی کمرے میں پھیل جائے گی جو کہ آنکھ کھلنے کا باعث بنے گی-

image


سوئٹر بستر کے قریب رکھیں
سونے سے قبل سوئٹر اتارتے ہوئے اس کو بستر کے قریب ہی رکھیں تاکہ جیسے ہی آنکھ کھلے اسی وقت کمبل کو چھوڑتے ہوئے سوئٹر پہن لیں جس سے جسم گرم ہو جائے گا اور کمبل چھوڑنے کا زیادہ دکھ بھی نہ ہو گا-

image


بچوں کو جلدی جگانے کا طریقہ
بچوں کو گرم بستر سے نکالنا اور اسکول کے لیے تیار کرنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے- اس کے لیے سب سے پہلے اس بات کا اہتمام کریں کہ وہ رات میں جلد سو جائيں تاکہ ان کی نیند پوری ہو جائے- اس کے بعد ان کو جگانے کے لیے ان کے سامنے کوئی دلچسپ مشفلہ رکھیں جیسے ان کا پسندیدہ کارٹون وغیرہ جس کو دیکھنے کے لیے وہ بیدار ہونا پسند کریں- ان کے کمبل کو سمیٹ کر اس کی جگہ ان کو سوئٹر پہنا دیں اور اس کے ساتھ منہ دھلا کر کچھ گرم کھانے کو دیں جس سے ان کے اندر گرمی آجائے گی اور ان کو جاگنے پر کوئی اعتراض بھی نہ ہوگا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: