|
سر میں خشکی کا ہونا ہر ایک کا مسئلہ ہے چاہے وہ خاتون ہو یا پھر مرد دونوں
کو سر میں خشکی کا سامنا رہتا ہے سر میں خشکی ہو جانے کی وجہ سے بال بھی
گرنے لگتے ہیں اور روکھے ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ سر میں کھجلی کی شکائت
بھی رہتی ہے اور اس سے سر میں زخم بھی بن جاتے ہیں جو مزید پیچیدگیاں پیدا
کرتے ہیں-
سرد موسم میں بھی ہماری جلد خشک ہو جاتی ہے سردی کا اثر ہمارے سر کی جلد پر
بھی پڑتا ہے اس کے علاوہ بھی خشکی کی کئی وجوہات ہیں مثلاً سر کا نہ
دھونا،گرد و دھول ،ذہنی تناؤ،متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا،بالوں پر اسپرے
وغیرہ کرنا بھی سر کی خشکی کا باعث بن سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ سر میں خشکی ایک فنگس کی وجہ سے ہوتی ہے جسے میلا سیزیا فر فر
کہتے ہیں- یہ فنگس ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو جاتا ہے جب ہم ایک
کنگھی کو سب مل کر استعمال کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ گھر کا ہر فرد اپنی
اپنی کنگھی کا استعمال کرے-
موسم سرما میں ہم اکثر گرم پانی سے سر کو دھوتے ہیں یہ بھی خشکی کی ایک وجہ
ہے نارمل پانی یا پھر نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ بالوں کی صفائی کے لئے
ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کا شیمپو یا کنڈیشنر استعمال کریں غیر معیاری شیمپو
بھی آپ کے بالوں میں خشکی پیدا کر دیتا ہے۔
|
|
علاج:
٭اگر خشکی کی وجہ فنگس ہے تو اس کے لئے آپ کا ڈاکٹر اینٹی فنگل
ادویات سے کرے گا۔ڈاکٹر آپ کو میڈیکیٹڈ شیمپو بھی تجویز کرتا ہے اس علاج
میں وقت درکار ہوتا ہے-
٭خشکی کی صورت میں رات کو بالوں میں تیل لگایا جائے اور صبح اسے کسی
میڈٖیکیٹڈ شیمپو سے دھو لیں-
٭سرسوں یا ناریل کے تیل کو نیم گرم کریں اب اس میں ایک لیموں کا رس ملا لیں
اورف ہلکا ہلکا سر میں مساج کریں اس سے نہ صرف بالوں کی خشکی ختم ہو جائے
گا بلکہ بال چمکدار بھی ہو جائیں گے-
٭بالوں میں خشکی ہو تو سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں اس کے علاوہ
کم از کم بارہ گلاس پانی روزانہ پئیں-
٭بالوں میں خشکی ہو تو بالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اپنی کنگھی اور
تولیہ بھی صاف رکھیں-
|
|
٭سیب کا سرکہ اور پانی ہم وزن لے کر کسی ایک سپرے بوتل میں ڈال کر بالوں پر
اس کا چھڑکاؤ کریں کوشش کریں براہ راست جلد پر نہ گرے پندرہ منٹ بعد سر کو
دھو لیں یہ عمل ہفتہ میں صرف ایک بار کریں-
٭اگر صرف ناریل کے تیل سے بھی سر میں مساج کیا جائے تو خشکی دور ہو جاتی ہے-
٭زیتون کا تیل بھی خشکی کے لئے نایاب تحفہ ہے اس کے چند قطرے لے کر رات کو
سوتے وقت سر میں ہلکا ہلکا مساج کریں اور صبح شیمپو سے دھو لیں اس کا
استعمال کچھ ماہ تک جاری رکھیں-
٭سر پر دہی کا استعمال بھی خشکی کو دور کرتا ہے اس کے لئے تھوڑا سا دہی لے
کر اپنے بالوں کی جڑوں تک لگائیں اور ایک گھنٹہ بعد اسے دھو لیں-
٭انڈہ بھی بالوں کی خشکی میں مفید ہوتا ہے اسے کھائیں بھی اور سر کے بالوں
میں لگائیں اور کچھ دیر بعد دھو لیں۔
|