ہماری ویب اور اردو ادب کی خدمت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اس میں دو رائے نہیں کہ ہماری ویب ہر ایک اردو دان کی پسندیدہ ویب سائیٹ ہے،یہ دیگر ویب سائٹس میں ممتاز حیثیت کی حامل ہے،یہ محض ایک ویب سائیٹ نہیں بلکہ ایک نظریاتی پلیٹ فارم ہے جو حقیقی معنوں میں اردو صحافت کی نمائندگی کررہا ہے ،اس کی انفرادیت یہ ہے کہ لکھاریوں کے اظہار مافی الضمیر کا بلامعاوضہ پلیٹ فارم ہے ،جہاں ان کی تحاریر کو شائع کرکے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور مزید بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ،جب کہ بہترین اہل قلم کی معیاری تحاریر اس کی رونق میں اضافہ کئے ہوئے ہیں،ہر موضوع پر بہترین مواد اور معلومات کی فراہمی ہماری ویب کا خاصہ ہے ۔
ہماری ویب کی جامعیت ہی اس کی مقبولیت کی ضامن ہے تازہ ترین خبریں ہو یافیچر ،میگزین رپورٹس،شعر ،اردو ادب، ،تعلیم ،مذہب،سیاست،طب ،فن یا کوئی اور موضوع ہماری ویب کے صفحات ان سب کو اپنے اند ر سموئے ہوئے ہیں ،ای بک کا آئیڈیا اور ان کی اشاعت کرکے لکھاریوں کے فن کی آبیاری کی جاتی ہے،مختلف اوقات میں کئی موضوعات پر تحریر ی مقابلوں کا انعقاد کا اہتمام کیا جانا اس ویب سائیٹ کے منتظمین کا قابل قدراقدام ہے، جہاں ہماری ویب نے جدید دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اس سے پوری طرح فائدہ اٹھایا ہے وہیں اردو زبان اور اردو ادب کی بھی بے لوث خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہماری ویب کی مقبولیت میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔اللہ کریم اس ویب سائیٹ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے اوراس کے منتظمین اسلام ،اردو ادب اور قوم کی خدمت کا بدلہ دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے ۔آمین
 

Molana Tanveer Ahmad Awan
About the Author: Molana Tanveer Ahmad Awan Read More Articles by Molana Tanveer Ahmad Awan: 212 Articles with 249714 views writter in national news pepers ,teacher,wellfare and social worker... View More