صرف 50 روپے میں اپنے بچوں کے لیے صحت بخش لنچ باکس تیار کریں

image


اسکول جانے والے بچوں کے والدین کے لیے سب سے بڑا اور اہم مرحلہ بچوں کو بہتر لنچ دینے کا ہوتا ہے جو کہ ان کی بھوک کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو مکمل غذایت بھی فراہم کرے- اس کے لیے سب سے اہم یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ہفتے کے تمام دنوں میں کبھی بھی ایک جیسا لنچ نہ دیں کیوں کہ ایک جیسا لنچ یکسانیت کے سبب ایک جانب تو بچے کو بور کر سکتا ہے اور دوسری جانب غذایت کے نقطہ نظر سے بھی صحت بخش نہیں ہے- اس حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ کس طرح کم پیسوں میں بھی بچوں کو اچھا اور صحت بخش لنچ دیا جا سکتا ہے-

1: پراٹھا
گندم کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ایک جانب تو یہ پروٹین اور طاقت سے بھرپور ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ بھی بھر دیتی ہے- اس لیے بچوں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف قسم کے پراٹھے بنا کر دیے جا سکتے ہیں- جیسے کہ آلو بھرا پراٹھا یا پھر چینی والا پراٹھا ۔ یہ ایک کم قیمت اور زیادہ فائدہ مند لنچ ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی قیمت بھی پچاس روپے سے بہت کم ہوتی ہے-

image


 2: سینڈوچ
روزانہ پراٹھا کھانا بچے کو بور کر سکتا ہے اس لیے اگر ایک دن پراٹھا دے رہے ہیں تو دوسرے دن سینڈوچ بنا کر دیا جا سکتا ہے- اس سینڈوچ کے اسٹف کو بھی بچوں کی پسند کے اعتبار سے تبدیل کیا جا سکتا ہے- اس میں آلو یا قیمے والے کباب کا استعمال کر کے اس کو زیادہ فائدہ مند اور لذیز بنایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ مکھن ، اور جام بھی لگایا جا سکتا ہے-

image


3: سبزيوں کی سلاد
بچوں کو سبزیاں کھلانے کا یہ بہترین موقع ہے اس کے لیے آپ کو مختلف سبزیوں کو خوبصورت انداز میں کاٹ کر اس میں پھلوں کی آمیزش سے ایک لذیذ سلاد کا روپ دینا ہوگا- اس سے ایک جانب تو تازگی ملے گی اس کے ساتھ ساتھ گھر آنے تک مزيد بھوک بھی نکھر جائے گی-

image


4: آلو کے کٹلس
آلو کو ابال کر ان میں مصالحے شامل کر کے کٹلس بنا کر بھی بچوں کو دیے جا سکتے ہیں- ایک تو ان میں فرنچ فرائز کے مقابلے میں کم چکنائی ہوتی ہے اور یہ بچے کا پیٹ بھی بھر سکتے ہیں اس کے ساتھ دہی کی اور پودینے کی چٹنی بنا کر دینے سے ہاضمہ بھی بہتر ہو سکتا ہے-

image


5: فروٹ
جیسا کہ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ایک سیب روزانہ بچے کے لیے ضروری ہے تو لنچ باکس میں موسم کے پھلوں کو اچھے طریقے سے کاٹ کر دیا جا سکتا ہے- اور مختلف پھلوں کو ملا کر ایک چاٹ کی صورت میں بھی دیا جا سکتا ہے -

image
YOU MAY ALSO LIKE: