منرل یا فلٹر واٹر پینے والے کیا ان نقصانات سے واقف ہیں؟

image


گزشتہ کچھ سالوں سے بوتلوں کے پانی کے کلچر نے ہمیں لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہر کوئی یہ تصور کرتا ہے کہ یہ پانی صاف ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کی تمام ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے اور جراثیم سے پاک ہوتا ہے ۔ اس حوالے سے اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کئی جوالوں سے یہ پانی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے اور اس کی کوالٹی جانچی ہوئی ہوتی ہے اس سے پانی کے ضیاع میں بھی کمی آتی ہے اور اس کا ذائقہ بھی بہتر ہوتا ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کے کچھ ایسے نقصانات بھی ہوتے ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے- آج ہم آپ کو منرل یا فلٹر پانی کے ایسے ہی کچھ نقصانات سے آگاہ کریں گے-

1: یہ جیب پر ایک بوجھ ہوتا ہے
بوتل میں مہیا کیا جانے والا پانی نلکے کے پانی کے مقابلے میں کئی گنا مہنگا ہوتا ہے اور اگر ڈس پوزيبل بوتل میں لیا جائے تو اس پانی کے ساتھ ساتھ بوتل کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے جو کہ ایک بے مقصد خرچ ہوتا ہے-

image


2: بوتلوں کا گند پانی میں شامل ہو سکتا ہے
آر او پلانٹ کے پانی کو چیک کیا جاتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ پانی نلکے کے پانی کے مقابلے میں زیادہ صاف ہوتا ہے- مگر ان کو 19 لیٹر کی جن بوتلوں میں بار بار بھرا جاتا ہے وہ بوتلیں استعمال کے سبب ایک وقت کے بعد صحت کے لیے ایک بڑے خطرے میں تبدیل ہو جاتی ہیں- اور ان بوتلوں کے اندر کے مضر صحت اجزا بھی پانی میں شامل ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ بعض بوتلوں میں مستقل نمی کے سبب الجی اور فنجائی بھی پیدا ہو جاتی ہے جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے-

image


3: آر او پلانٹ کی کوالٹی ناقص بھی ہوسکتی ہے
جیسا کہ عام طور پر گلی محلوں میں آر او پلانٹ لگائے جا چکے ہیں جو کہ بورنگ کے پانی کو منرل واٹر بنا کر بیچ رہے ہیں- وہ اس پانی میں مختلف قسم کے معدنیات وغیرہ بھی شامل کرتے ہیں مگر اس پانی کی جانچ کا بہتر نظام نہ ہونے کے سبب یہی پانی ہمارے لیے بڑی بیماریوں جیسے کہ گردے کی پتھری وغیرہ کا سبب بھی بن سکتا ہے-

image


4: پلاسٹک کے اثرات
چونکہ یہ پانی پلاسٹک کی بوتلوں میں فراہم کیا جاتا ہے اور سستی کمپنیاں ڈسپوزیبل بوتلوں کے لیے جس پلاسٹک کا استعمال کرتی ہیں وہ حد درجے ناقص ہوتی ہے جو کہ دھوپ میں رکھے ہونے کے سبب پگھلنے لگتی ہیں- اور ان پلاسٹک کے زہریلے مادے پانی میں شامل ہو جاتے ہیں جن کے سبب کینسر جیسے موذی مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے-

image


5: فلورائیڈ کی کمی
بوتل والے پانی میں فلورائیڈ موجود نہیں ہوتا ہے جو کہ بچوں کی ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے- اس کی کمی کے سبب بچوں میں ہڈیوں کی کمزوری اور دانتوں کی خرابی کا مرض بھی سامنے آتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: