کالے نمک کے اتنے فائدے کہ انگلیوں پر شمار کرنا مشکل

image


ہم اپنے کھانوں میں ذائقے کے لئے سفید نمک کا استعمال کرتے ہیں اقسام کے لحاظ سے کئی طرح کے نمک ہیں لیکن ہم زیادہ تر سفید اور کالے نمک سے ہی واقف ہیں- آج ہم کالے نمک کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے-

نمک کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے کالے نمک میں کلورائیڈ آف سوڈیم،سلفیٹ آف سوڈا،کاسٹک سوڈا اور تھوڑا بہت سلفیٹ آف سوڈیم بھی پایا جاتا ہے- اس کے علاوہ اس میں آئرن ،میگنیشئم اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔ کالے نمک میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار موجود ہوتی ہے کالا نمک پتھر کی شکل میں نکلتا ہے لیکن پھر بھی اس کو تیار کرنے کے لئے مندرجہ بالا اشیا ملائی جاتی ہیں-

کالے نمک کا زیادہ تر استعمال ہمارے حکیم حضرات کرتے ہیں بہت سارے ایسے سفوف تیار کیے جاتے ہیں جن میں کالا نمک استعمال ہوتا ہے۔ حکیم لوگ اسے چورن ،پکھی اور دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر تیار کرتے ہیں۔

کالا نمک معدنی نمک نہیں ہے بلکہ اسے مصنوعی طریقہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ ذائقے کے لحاظ سے یہ دوسرے نمک سے بہتر ہے۔ مشروبات یا کھانوں پر اس کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے جس سے مشروبات اور کھانوں کے ذائقے میں تبدیلی آ جاتی ہے۔
 

image


کالے نمک کا استعمال تین ماشہ سے زیادہ نہیں کرنا چاہیئے۔اس کا رنگ کالا نہیں ہوتا بلکہ گلابی مائل خاکستری ہوتا ہے۔ نمک کی کوئی بھی قسم ہو اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہی ہوتا ہے لیکن اگر کالے نمک کا سفید نمک کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو کالے نمک کے فوائد زیادہ ہیں۔

٭کالا نمک ہاضمے کو درست رکھتا ہے
٭بدہضمی،ریاح اور پیٹ درد کے لئے مفید چیز ہے
٭کالا نمک بواسیر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے
٭کالا نمک تیزابیت کو کم کرنے میں مدد گار ہے
٭کالا نمک اعصابی نظام کو بہتر بناتا ہے
٭کالا نمک پٹھوں کے درد کیلئے مفید ہے
٭کالے نمک کے استعمال سے اپھارہ نہیں ہوتا
٭کالا نمک قبض کو دور کرتا ہے
٭کالا نمک ڈپریشن کے مریضوں کے لئے مفید ہے
٭اگر پاؤں پر سوجن ہو تو نیم گرم پانی میں ایک چمچ کالے نمک کی ڈال کر اس میں پاؤں رکھیں سوجن دور ہو جائے گی
 

image


٭کالا نمک بھوک کو بڑھاتا ہے
٭کالا نمک بصارت کو بہتر بناتا ہے
٭کالا نمک دوران خون کو بہتر بناتا ہے
٭کالا نمک ہچکی کو دور کرتا ہے
٭کالا نمک بلغم کو نکال باہر کرتا ہے
٭کالا نمک اور اجوائن کو ملا کر کھانے سے پیٹ اور معدے کے مسائل حل ہو جاتے ہیں
٭مسلز کی اکڑن میں ہونے والی تکلیف کا ازالہ کرتا ہے
٭کالا نمک جوڑوں کے درد میں بھی مفید ہے
٭موسم گرما میں کالے نمک کا استعمال لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے
٭نہار منہ پانی میں کالا نمک ملا مکر پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے
٭کالے نمک کا پانی اندرونی صفائی بھی کرتا ہے اس سے نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

نقصان
٭کالا نمک دل اور گردے کے مریض استعمال نہ کریں بلڈ پریشر کے مریض بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ہی کالا نمک کا استعمال کریں۔کالا نمک جلاب آور بھی ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: