|
جس طرح انسان کی آنکھیں اس کی روح کو ظاہر کرتی ہیں اسی طرح انسانی جسم کے
تمام حصوں کا اس کی شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے- خاص طور پر انسان کے ہاتھ اس
کے شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بنا بولے بھی کہہ ڈالتے ہیں ۔بائیں ہاتھ کی
انگوٹھی والی انگلی اور شہادت کی انگلی کی لمبائی کے درمیان فرق شخصیت پر
کس طرح اثر انداز ہوتا ہے آج ہم آپ کو اس بارے میں بتائيں گے-
1: اگر شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی
سے چھوٹی ہو تو
ایسے لوگ جن کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہو بہت ہی
متاثر کن شخصیت کے حامل ہوتے ہیں- ان کی شخصیت میں ایک پراسرار کشش ہوتی ہے
جو سامنے والے کو اپنی جانب کھینچتی ہے ۔ یہ بہت مثبت رجحان کے حامل لوگ
ہوتے ہیں ناکامی ان کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے کیوں کہ ان کے سامنے
ہمیشہ کوئی نیا راستہ موجود ہوتا ہے ۔ ان کے اندر روابط بڑھانے کی خدا داد
صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں یہ رسک لینا پسند کرتے ہیں یہ ہمیشہ اپنے لیے بڑے
ٹارگٹ منتخب کرتے ہیں اور پھر ان ٹارگٹ کے حصول کے لیے تن من دھن کی بازی
لگا دیتے ہیں ۔ بعض اوقات یہ بہت جزباتی بھی ثابت ہو سکتے ہیں مگر یہ سب
کچھ ان کے کام کرنے کے جذبے کے سبب ہوتا ہے-
|
|
2: اگر شہادت والی انگلی انگوٹھی والی
انگلی سے بڑی ہو تو
ایسے لوگ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں یہ بہت ٹھنڈے دماغ والے ہوتے
ہیں یہ لوگ جلد فیصلہ کرنے والے نہیں ہوتے ہیں مگر سوچ سمجھ کر ایک بار
فیصلہ کرنے کے بعد اس پر استقامت کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ ان کی قائدانہ
صلاحیتیں ان کو لوگوں میں ایک مرکزی حیثیت کا حامل بنا دیتی ہیں-
|
|
3: اگر شہادت والی اور انگوٹھی والی انگلی
برابر ہو تو
ایسے لوگ بہت خیال رکھنے والے اور پیار کرنے والے ہوتے ہیں ان کی شخصیت کا
خاصہ ان کی عاجزی ہوتی ہے- یہ بہت نرم طبیعت کے حامل ہوتے ہیں اور کسی بھی
قسم کے جھگڑے کو پسند نہیں کرتے ہیں-
یہ بہترین دوست ہوتے ہیں بہت وفا دار ہوتے ہیں وعدہ نبھانے والے ہوتے ہیں
ان کو تعلق بنانا اور تعلق نبھانے کا ہنر آتا ہے اور یہ ایک مثبت سوچ کے
حامل افراد ہوتے ہیں-
|
|