گردے کی پتھری کتنی اقسام کی ہوتی ہیں اور ان کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟

image


گردہ انسانی جسم کا ایک اہم حصہ ہے ۔ یہ جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج کا اہم ذریعہ ہے اس میں ہونے والی کوئی بھی خرابی جسم کے باقی حصوں کو بھی متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہے ۔ گردوں میں پتھری کی موجودگی اس کی کارکردگی کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے-

گردے کا پتھر کیا ہوتا ہے
گردے کے پتھر وہ ٹھوس مادے ہوتے ہیں جو گردے ،پیشاب کی تھیلی یا بلیڈر ، یوریٹر یا پیشاب کی نالی اور گردے میں موجود ہو سکتے ہیں ۔ یہ مختلف اقسام کی ہو سکتی ہیں اور ان کی اقسام کا فیصلہ ان مادوں پر ہوتا ہے جن پر یہ مشتمل ہوتی ہیں-

گردے کی پتھری کی اقسام

1: کیلشیم
یہ پتھری کی سب سے عام قسم ہے ۔یہ پتھری آلو کے چپس ، چاکلیٹ ، مونگ پھلی اور ساگ وغیرہ کے زیادہ استعمال کے سبب ہوتی ہے اس پتھری کو روکنے کے لیٰ جسم میں کیلشیم کی مقدار کا تناسب نارمل رینج میں رکھنا ضروری ہوتا ہے-
 

image


2:یورک ایسڈ
پتھری کی یہ قسم عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ ہوتی ہے اس کا بنیادی سبب پیشاب میں تیزابیت کی زیادتی ہوتا ہے ۔ یہ پتھری جانوروں کے گوشت میں پائی جانے والی ایک چکنائی کے سبب ہوتی ہے اس پتھری کو پانی کے استعمال اور یورک ایسڈ کی رینچ کو کم رکھ کر بننے سے روکا جا سکتا ہے-

3: اسٹروائیٹ
پتھری کی یہ قسم خواتین میں ہوتی ہے یہ پتھری ان خواتین میں ہوتی ہے جن کو پیشاب کے راستے کے انفیکشن کی تکلیف ہو- یہ پتھری سائز میں اتنی بڑی ہو سکتی ہے جس کے سبب پیشاب میں رکاوٹ ڈال کر شدید ترین درد کا باعث بھی بن سکتی ہے- اس پتھری کے علاج کے لیے انفیکشن کا علاج بہت ضروری ہے جس کے علاج کی صورت میں اس پتھری کا خاتمہ ہو سکتا ہے-

گردے کی پتھری کا علاج
گردے کی پتھری کے علاج کا دارومدار اس کی قسم اور اس کے سائز پر ہوتا ہے- ہر پتھری کا علاج آپریشن نہیں ہوتا ہے بلکہ اکثر پتھریاں ادویات کے استعمال اور زیادہ پانی کے استعمال ہی سے ٹوٹ کر نکل جاتی ہیں- ادویات کے ساتھ ساتھ کچھ مزید طریقہ علاج بھی گردے کی پتھری کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں-
 

image


لیتھوٹرپسی
 اس طریقے میں شعاعوں کے ذریعے بڑے پتھر کو شعاعوں کے ذریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ دیا جاتا ہے اور یہ چھوٹے ٹکڑے پیشاب کے ساتھ خارج ہو جاتے ہیں-

ٹنل سرجری
ادویات اور لیتھوٹرپسی میں ناکامی کے بعد پتھری کے بڑے ہونے کی صورت میں سرجن کمر کے پچھلے حصے میں چھوٹا سا چیرہ ڈال کر یہ سرجری کرتے ہیں- یہ سرجری اسی صورت میں کی جاتی ہے جب کہ پتھر گردے کو خراب کرنے کا باعث بن رہا ہو اور پتھر کا سائز بہت بڑا ہو -

یوریٹرواسکوپی
اس طریقہ کار کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جبکہ پتھر خارج ہونے کے دوران پیشاب کی نالی میں پھنس جائے اور شدید تکلیف کا باعث بن رہا ہو- اس میں ایک کیمرے والی ٹیوب پیشاب کی نالی کے راستے داخل کی جاتی ہے تو اس سے اس پتھری کو کھینچا جاتا ہے جس سے پتھری جسم سے خارج ہو جاتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: