میں نے دوسری شادی بیوی کی رضامندی سے کی۔۔۔ دو بیویوں والے شوبز ستارے

image


پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے ایک سے زائد شادیاں کی ہیں اور کچھ اپنی بیویوں کی رضامندی کے ساتھ اس طرف آئے اور کچھ ناراض کرکے۔۔۔

شبیر جان
اداکار شبیر جان ہمیشہ اپنی دوسری بیوی فریدہ شبیر اور دو بچوں کے ساتھ ہی انٹرویوز میں نظر آئے ۔۔۔لیکن ان کی پہلی بیگم اور چھے بچے بھی ہیں جن کا ذکر انہوں نے اکثر کیا ہے۔۔۔پہلی شادی بہت کم عمر میں گھر والوں کی مرضی سے ہوئی اور ان کی پہلی بیگم ان سے عمر میں بھی زیادہ تھیں۔۔۔وہ بہت کم عمر ہی تھے جب باپ بنے اور پھر چھے بچوں کی ذمہ داریاں ان کے ساتھ تھیں۔۔۔وہ انڈسٹری میں تھے جب فریدہ شبیر پس آئینہ کی ریکارڈنگ میں برابر والے اسٹوڈیو میں ہی ہوتی تھیں اور وہ بھی شادی شدہ تھیں لیکن پہلے شوہر سے ان کی اولاد نہیں تھی۔۔۔فریدہ شبیر کو شبیر جان پسند تھے اور وہ انہیں صرف دیکھنے کی خاطر اسٹوڈیو آتی تھیں۔۔۔یوں دوستی ہوئی اور پھر پہلی بیگم کی اجازت لے کر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔۔۔فریدہ شبیر نے شبیر جان کی پہلی بیگم سے بھی دوستی کرلی اور یوں زندگی ہنسی خوشی گزری۔۔۔

image


عامر لیاقت
عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیگم سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی اپنے ساتھ کام کرنے والی طوبیٰ سے کی۔۔۔طوبیٰ کا کہنا ہے کہ ان کی محبت پانچ سال سے ہے اور دو سال پہلے کچھ سیاسی پس منظر کے باعث سامنے آگئی۔۔۔اس شادی کے بعد عامر لیاقت کا مسلسل دوسری بیگم کے ساتھ مارننگ شوز میں جا کر رومانس کرنا اور اپنی پہلی بیوی اور بچوں کو تکلیف دینا سمجھ سے باہر تھا۔۔۔انہوں نے صنم بلوچ کے مارننگ شو میں تو اپنی پہلی بیگم کو یہ تک کہہ دیا کہ دین پڑھا ضرور ہے لیکن سمجھا نہیں۔۔۔اور وہ اپنے بچوں سے بھی خفا نظر آئے۔۔۔لیکن ان کی دوسری شادی کے بعد پہلی بیگم اور بچے ان سے قطع تعلق نظر آتے ہیں۔۔۔

image


اقرار الحسن
ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی دوسری شادی جب منظر عام پر آئی تو بہت سارے دل ٹوٹے۔۔۔کیونکہ ان کی پہلی بیگم قراۃ العین بھی نیوز اینکر رہ چکی تھیں اور دوسری بیگم فرح کا تعلق بھی اسی میدان سے تھا۔۔۔سب کو یہ لگا کہ اقرار نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔۔۔لیکن اقرار الحسن نے دونوں بیگمات کی تصاویر ایک ساتھ شائع کیں اور یہ واضح کیا کہ یہ سب دونوں کی رضامندی کے ساتھ ہوا ہے۔۔۔اور میری دونوں بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہیں اور انہیں کوئی اعتراض نہیں۔۔۔

image


عمر شریف
عمر شریف نے اپنی پہلی شادی کے بعد دوسری شادی اپنی ساتھ اداکارہ زرین غزل سے کی اور ان دونوں کی اس شادی کو بھی کئی سال گزر چکے ہیں۔۔۔اپنی دوسری بیگم کے ساتھ ہی وہ ہر جگہ جاتے ہیں اور زرین ان کے ساتھ ساتھ رہتی ہیں۔۔۔

image


جنید جمشید مرحوم
جنید جمشید مرحوم کی پہلی شادی اور بچوں سے تو پوری دنیا واقف تھی لیکن ان کے انتقال کے بعد پتہ چلا بہت سارے لوگوں کو ان کی دوسری شادی کے بارے میں۔۔۔جنید جمشید کی دوسری بیگم کا انتقال بھی انہی کے ساتھ اس فلائٹ کے کریش ہونے کی وجہ سے ہوا۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: