پٹھانوں کا دلپسند، سردی کا دشمن اخروٹ جڑ سے پھل تک فائدوں سے بھرپور

image


اخروٹ کا شمار ان فائدہ مند درختوں میں ہوتا ہے جن کا ہر ہر حصہ اپنے اندر کوئی نہ کوئی فائدہ محفوظ رکھتا ہے ۔اس درخت کی لکڑی فرنیچر اور تعمیرات کے کام آتی ہے تو اس کی چھال دنداسہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے جب کہ اس کے پتے مختلف ادویات کے اندر استعمال ہوتا ہے اور اس کا سب سے اہم حصہ اس کا پھل ہے جو کہ باہر سے سخت اوراندر سے نرم ہوتا ہے ۔یہ پھل بھی اپنے اندر بیش بہا فائدوں کا حامل ہوتا ہے-

اخروٹ کے پھل کے فوائد
اخروٹ کا پھل درخت پر اکتوبر کے مہینے میں لگتا ہے اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں اس کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ یہاں کے لوگ اپنی فطری مہمانداری کے سبب مسافروں کو تحفے کے طور پر دیتے ہیں ۔ یہ پھل ایک سخت خول کے اندر بند ہوتا ہے اس کی گری کی شکل دماغ کی طرح ہوتی ہے یہ گری ہی درحقیقت اصل پھل ہوتا ہے جو کہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے-

1: یادداشت کو بہتر بناتا ہے
جیسا کہ اس درخت کی گری کی شکل دماغ کی مانند ہوتی ہے لہٰذا اس کا کھانا یادداشت کو بہتر بناتا ہے- ہر روز دو سے تین اخروٹ کی گریاں پڑھنے والے بچوں کو دودھ کے گلاس کے ساتھ دینے سے ان کا حافظہ نہ صرف بہتر ہوتا ہے بلکہ دماغی طاقت بھی حاصل ہوتی ہے -
 

image


2: مسوڑھوں کے لیے مفید
اخروٹ کے پھل کا تازہ ہرا چھلکا دانتوں پر ملنے سے نہ صرف مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ دانتوں پر لگے داغ دھبے بھی صاف ہوتے ہیں اور چمکدار ہوتے ہیں-

3: خون کی بند شریانیں کھولتا ہے
یونی ورسٹی آف پینسلونیا کے ایک پروفیسر کی ریسرچ کے مطابق ہر روز پانچ اخروٹ کھانے سے چار گھنٹوں کے اندرایک جانب تو خون میں سے کولیسٹرول کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے تو دوسری صورت میں دوران خون میں بہتری آتی ہے- جس سے دل کے دورے کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے ۔

4: کھانسی میں مفید
خشک کھانسی کی صورت میں یا دمہ کی تکلیف میں اخروٹ کی گری کو توے پر بھون کر کھانے سے پھپھڑوں کو طاقت ملتی ہے اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے- اس کے علاوہ رات کے وقت اس کا تیل بچوں کے سینے پر مل دینے سے ان کو سردی لگنے کے امکانات میں کمی واقع ہوتی ہے-
 

image


5: قبض سے نجات دلاتا ہے
قبض جو کہ تمام بیماریوں کی جڑ تصور کی جاتی ہے اس کے سبب بہت ساری دیگر بیماریاں بھی انسان پر حملہ آور ہو سکتا ہے- مگر اخروٹ کھانے سے نظام ہاضمہ نہ صرف ٹھیک ہوتا ہے بلکہ معدے کی صفائی بھی ہوتی ہے اور قبض ختم ہو جاتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: