|
ایران کے مقامی میڈیا کے مطابق یوکرین کا بوئنگ طیارہ تہران ایئرپورٹ سے
روانگی کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ جہاز میں کم از کم 170 مسافر موجود
تھے لیکن ابھی زخمیوں اور مرنے والوں کے بارے میں اطلاع سامنے نہیں آئی ہیں۔
طیارہ یوکرین کی قومی فضائی کمپنی کا تھا اور تہران سے یوکرین کے
دارالحکومت کیئو جا رہا تھا۔
ایرانی ہلال احمر کے سربراہ نے سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس
حادثے کے نتیجے میں کسی کا بچنا ’ناممکن‘ ہے۔ .
|
|
ایران کی ہنگامی اور امدادی کارروائی سروسز کے سربراہ فروسن کولیواند نے
کہا کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے لیکن انھوں نے امداد کے لیے ٹیم بھیج دی
ہے۔
ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا اس حادثے کا تعلق ایران اور امریکہ کے درمیان
جاری کشیدگی سے ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے
میں ہلاکت کے بعد عراق میں دو امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
|