سر پر مالش کے ایسے جادوئی طریقے جو چہرے کی جھریوں کا خاتمہ کردیں

image


عام طور پر عمر کے ساتھ انسان کے چہرے پر جھریاں اس کی عمر کی نشانی کے طور پر نمودار ہو جاتی ہیں جو کہ ہر انسان کے لیے لمحہ فکریہ ہوتی ہیں جو کہ خوبصورت اور نوجوان نظر آنا چاہتا ہے- اس لیے ان جھریوں کے خاتمے کے لیے کریموں کا استعمال ، بیوٹی پارلر والوں سے ٹریٹمنٹ اور بعض حساس لوگ جلد کے ماہر ڈاکٹروں تک کے پاس چلے جاتے ہیں۔ مگر ان جھریوں کے بنیادی سبب کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کی جاتی ہے ۔ یہ جھریاں درحقیقت اس دباؤ کے سبب ہوتی ہیں جن کا سامنا ہم اپنے روزمرہ کے معمولات میں کرتے ہیں اور ہر وقت کے اسٹریس اور ڈپریشن کے سبب یہ جھریاں ہمارے چہرے کا مستقل حصہ جن جاتی ہیں جن کو اپنے دماغ کو ریلیکس کر کے دور کیا جا سکتا ہے یہ طریقہ نہ صرف سستا ہے بلکہ آزمایا ہوا بھی ہے-

1: سر کے دونوں جانب مساج کریں
اس طرح مساج کرنے کے لیے دونوں کانوں کے اوپر والی جانب سے بالوں کو اوپر کی جانب کریں اور انگلیوں سے کلاک کی سوئيوں کی طرح حرکت دیتے ہوئے ہلکے ہاتھوں سے پورے سر میں گھمائيں اس سے ایک جانب تو دوران خون بہتر ہو گا دوسرا سر کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن مستحکم ہو گی جس سے چہرے کو مکمل خون ملے گا اور جھریوں میں کمی آئے گی ۔یہ عمل روزانہ سونے سے قبل تیس سے چالیس سیکنڈ کریں-

image


2: کانوں کے پیچھے کی جانب مساج
دونوں کانوں کے پیچھے کی طرف سے بالوں کو پکڑیں اور سر کے نچلے حصے کی جانب انگلیوں سے دباؤ بڑھائيں اور اس کے بعد انگلیوں کو گھڑی کی سوئیوں کی مانند گھماتے ہوئے کھوپڑی تک لے کر آئيں اور گردن کو سر کے نچلے حصے کی طرف سے دبائيں- یہ عمل ہر روز دن کے کسی بھی حصے میں تیس سے چالیس منٹ تک کریں-

image


3: ماتھے اور سر کے پچھلے حصے کا مساج
ہاتھوں سے ماتھے کی جانب والے بالوں کی جڑوں کو اور سر کے پچھلے جانب کے کے بالوں کو اوپر کی جانب اٹھاتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے سر کا انگلیوں سے مساج کرتے جائيں اور سر کو دبائيں اس سے دوران خون بہتر ہو گا-

image


4: ماتھے سے سر کے اوپری جانب مساج
دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ماتھے پر بالوں کی جڑوں کی طرف رکھیں اور دھیرے دھیرے ہاتھوں کو اوپر کی جانب لے کر جائيں اور دھیرے دھیرے ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے جائيں اور جن حصوں میں درد ہو ان حصوں پر تھوڑا زیادہ دباؤ بھیی ڈال دیں-

image


5: سر کے پچھلی جانب کا مساج
اپنے ہاتھ کی دونوں انگلیاں سر کے پچھلی جانب رکھیں اور اس کو نیچے کی طرف دبائيں اور دائرے میں حرکت دیتے ہوئے مساج کریں- اس مساج کے دوران ان حصوں کی طرف خصوصی توجہ دیں جن حصوں میں درد یا دباؤ محسوس کر رہے ہوں-

image


6: اعصابی جڑوں کا مساج
سر کی پچھلی طرف کی دونوں ہڈیوں کو ہاتھ کی مٹھی بنا کر دبائيں اور مساج کریں یہ مساج سو کر اٹھنے کے فوری بعد کریں اس سے ایک جانب تو بند ناک کھل جائے گی دوسرا سانس لینے میں ہونے والی دشواری سے بھی افاقہ ہوگا-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: