انسان کی شہادت کی انگلی اس کے مزاج کے بارے میں کیا ظاہر کرتی ہے؟ جانیے

image
 
انسان کی فطرت بھی ایک پیچیدہ پہیلی ہے جس کے بارے میں اندازے تو لگائے جا سکتے ہیں مگر اس کے حوالے سے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے- مگر اس حوالے سے اندازے لگانے کا سلسلہ ہر دور میں جاری رہا ہے اور جاری رہے گا ۔ شہادت کی انگلی کا بھی انسانی مزاج پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے اور اس کی بناوٹ سے بھی انسانی مزاج کے بارے میں بہت کچھ بتا دیتی ہے- آج ہم آپ کو اسی حوالے سے بتائيں گے کہ انسانی ہاتھ کی پہلی انگلی جس کو شہادت کی انگلی بھی کہا جاتا ہے انسانی مزاج پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے-
 
1: اگر انگلی بالکل سیدھی ہو
اگر شہادت کی انگلی سیدھی ہو تو ایسے لوگ بالکل سیدھے ہوتے ہیں ان کے جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر ہوتا ہے- انہیں جھوٹ اور جھوٹے لوگوں سے سخت نفرت ہوتی ہے یہ لوگ تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور فنون لطیفہ سے ان کی وابستگی بہت گہری ہوتی ہے ان کے پسندیدہ پیشے بھی آرٹ ، اداکاری ، یا میوزک سے متعلق ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ لوگ اچھے شاعر اور مصنف بھی بن سکتے ہیں یہ لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں اور ان کی پہلی ترجیح ان کا کام ہوتی ہے-
 
2: اگر انگلی نوکدار ہو تو
اگر انگلی ناخن والی جانب سے نوکدار ہو جائے تو ایسے لوگ بہت خود پسند ہوتے ہیں یہ لوگ اپنے علاوہ کسی پر بھی اعتبار نہیں کرتے ہیں- ان کی ہمت بہت بلند ہوتی ہے اور یہ کسی اور پر اعتبار کرنے کے بجائے خود پر اور اپنی محنت پر بھروسہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں ۔ ان کو لوگوں کو ایک نظر میں پہچاننے کی خاص صلاحیت موجود ہوتی ہے-

 

image
 
3: اگر انگلی ٹیڑھی ہو تو
اگر کسی انسان کی شہادت کی انگلی کسی حد تک ٹیڑھی میڑھی ہو تو ایسے لوگ بہت پیچیدہ ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں- ان کو دوہری شخصیت کا مالک بھی کہا جا سکتا ہے ایسے لوگ اپنی اصل شخصیت کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ مزاج کے اعتبار سے بہت مخلص ہوتے ہیں اور ہر ایک کے مسائل میں الجھنا ان کی فطرت ہوتی ہے-
 
4: اگر انگلی کے تمام بند برابر ہوں تو

اگر شہادت کی انگلی کے تمام بند ایک دوسرے سے برابر ہوں تو اس صورت میں انسان کی شخصیت ایک متوازن شخصیت کہلائی جاسکتی ہے- ایسے لوگ دنیا میں بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ایسے افراد کے اندر بہترین قائدانہ صلاحیتیں ہوتی ہیں اس کے علاوہ یہ لوگ گفتار کے بھی ‏غازی ہوتے ہیں اور انہیں دوسرے لوگوں کو اپنی باتوں سے قائل کرنے کا ہنر آتا ہے-

 
image
 
5: اگر انگلی کا پہلا بند دوسرے سے بڑا ہو تو

اگر پہلا بند دوسرے سے بڑا ہو تو ایسے لوگ دماغی کے بجائے جسمانی کام کرنا پسند کرتے ہیں اور بہت محنتی ہوتے ہیں- ان لوگوں کا مزاج کرخت اور غصہ ور ہوتا ہے مگر یہ لوگ دل کے بہت سچے ہوتے ہیں -

YOU MAY ALSO LIKE: