آپ کا بلڈ گروپ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

image


انسانوں کے اندر چار قسم کا خون موجود ہوتا ہے ۔ انسانی خون اور اس کے شخصیت پر اثرات سے متعلق جاپان کے اندر بہت زیادہ ریسرچ کی گئی ہے- جاپانیوں کا یہ ماننا ہے کہ انسانی رگوں میں دوڑنے والا خون اس کے مزاج ، عادات اور فطرت پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے- آج ہم آپ کو چاپانی ریسرچ کے حوالے سے بتائیں گے کہ کس بلڈ گروپ کے حامل افراد کس مزاج کے حامل ہوتے ہیں-

A گروپ رکھنے والے افراد
اے گروپ خون والے افراد پرجوش ، حساس اور چالاک ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ پر امن ، تحمل مزاج اور وفادار بھی ہوتے ہیں۔ یہ بہت زیادہ اصولوں کو اپنانے والے اور ان پر کاربند رہنے والے ہوتے ہیں۔ ان لوگوں میں فیصلہ سازی کی طاقت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ ایک وقت میں ایک کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں بہت ترتیب ہوتی ہے اور ان کو بے ترتیبی سے نفرت ہوتی ہے- یہ چیزوں کو اپنی جگہ پر رکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور ہر کام کو پوری پلاننگ سے کرتے ہیں اسی سبب ان کے پسندیدہ پیشوں میں مینجمنٹ سر فہرست ہے۔ ان کی منفی خصوصیات میں ان کا بے تحاشا ضدی ہونا شامل ہے یہ جلد ہی پریشان ہو جاتے ہیں-

image


B گروپ رکھنے والے افراد
بی گروپ کے حامل افراد اپنی تخیل پسندی کے لیے مشہور ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ جلدی فیصلہ کرنے والے ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کو دوسروں کے حکم ماننے کی عادت نہیں ہوتی ہے ۔ یہ لوگ جب کسی کام کو کرنے کی ٹھان لیں تو ان کو اس کام کو کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے- ان کو بہترین کہلائے جانے کا شوق ہوتا ہے اور اس ٹائٹل کے حصول کے لیے یہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہو جاتے ہیں- یہ بہت اچھے سامع ہوتے ہیں اور ان کا دل بہت نرم ہوتا ہے یہ دوسروں کی مدد کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں- ان کو دوست بنانا اور دوستی کو نبھانا آتا ہے ۔ ان کی کامیابی کی بھوک ان کو معاشرے میں تنہا کر دینے کا باعث بن جاتی ہے اور لوگ ان کو خودغرض اور لالچی تصور کر لیتے ہیں- مگر یہ لوگ جلد غصے میں نہ آنے والے ہوتے ہیں ان کو اپنے جذبات پر بہت کنٹرول ہوتا ہے اس وجہ سے لوگ ان کو غیر جذباتی بھی تصور کرلیتے ہیں یہ لوگ بہت غیر یقینی ہوتے ہیں ان سے کسی بھی وقت کسی بھی کام کی امید کی جا سکتی ہے-

image


AB بلڈ گروپ کے حامل افراد
اس گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد اے اور بی گروپ کا مکسچر ہوتے ہیں یہ کسی حد تک پیچیدہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں- ان کی شخصیت بھی دو رنگ لیے ہوئے ہوتی ہے- یہ اجنبی لوگوں کے ساتھ جلد گھلتے ملتے نہیں ہیں- نئے لوگوں کے لیے ان کی شخصیت کو جاننا ایک مشکل امر ہوتا ہے ۔ یہ ہنگامہ پرور فطرت کے مالک ہوتے ہیں دوستوں کی محفلوں کی جان ہوتے ہیں مگر جلد پریشان ہو جاتے ہیں یہ بہت محتاط طرز عمل کے بھی مالک ہوتے ہیں اور لوگوں پر جلد اعتماد نہیں کرتے ہیں یہ ہر معاملے کو بہت جانچ پڑتال کے بعد ہی قبول کرتے ہیں-ان کی مثبت خصوصیات میں خوش مزاجی ، خیال رکھنے والے انتہائي سوشل ہونا شامل ہوتا ہے جب کہ منفی خصوصیات میں ان کی مزاج کی پیچیدگی، نہ بھولنے والے نہ معاف کرنے والے خود پسند ہونا شامل ہوتا ہے-

image


O بلڈ گروپ کے حامل افراد
اس گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد بہت باحوصلہ ہوتے ہیں یہ ہمیشہ اپنے لیے بڑے چیلنچ منتخب کرتے ہیں- اور پھر اس کے حصول کے لیے جت جاتے ہیں ان کے اندر بہترین قائدانہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں چھوٹی چھوٹی باتوں سے متاثر نہیں ہوتے ہیں بہت حساس ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ بہت مہربان اور نرم دل کے حامل ہوتے ہیں اور ان کے اندر فیصلوں کے اعتبار سے بہت لچک پائی جاتی ہے- ان کی مثبت خصوصیات میں خوداعتمادی ، بہترین قائدانہ صلاحیتیں ، مثبت سوچ ، اور وفاداری شامل ہے جب کہ منفی خصوصیات میں یہ لوگ حاسد ، وقت کی پابندی نہ کرنے والے کام کے پیچھے مرنے والے لوگ ہوتے ہیں اس گروپ کی حامل شخصیات میں نواز شریف اور عمران خان بھی شامل ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: