یہ کینسر نہیں روگ تھا جو میاں کی دوسری شادی نے لگا دیا تھا۔۔۔پاکستانی شیف جو وقت سے پہلے چلے گئے

image


دوسروں کی زندگی میں سکون اور خوشیاں لانے والے اکثر اپنی زندگی میں بے سکون اور تشنہ رہ جاتے ہیں۔۔۔پاکستانی شیف جو اسکرین پر آکر ہر گھر میں اپنی جگہ بنالیتے ہیں ، ان میں سے اکثر اپنی زندگی کی کئی مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔اور کچھ ایسے ہیں جو بڑی ہی خاموشی سے سینے میں کئی دکھوں کو دبائے چلے گئے۔۔۔

سارہ ریاض
ٹی وی چینلز پر اپنے بنائے کھانوں کی مہارت سے دلوں میں گھر کرنے والی سارہ ریاض کا اپنا گھر کئی سال پہلے بکھر گیا تھا۔۔۔اپنے شوہر سے دیوانہ وار محبت کرنے والی اس خاتون کو اولاد کی نعمت سے محرومی نے بہت عرصہ اپنی ذات سے جنگ لڑنے پر مجبور کیا۔۔۔پھر ایک ہی چھت کے نیچے یہ بھی برداشت کرنا پڑا کہ شوہر دوسری شادی کر کے نئی بیوی کو گھر میں لے آئے ۔۔۔اور اوپر والے پورشن میں رہنے لگے۔۔۔سارہ ریاض نیچے والے پورشن میں رہا کرتی تھیں۔۔۔بہت محنت سے پورے گھر کا خرچ بھی چلا رہی تھیں اور اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی محبت کو بٹتا ہوا بھی دیکھ رہی تھیں۔۔کسی سے کچھ نہیں کہا اور یہ خاموشی ان کے اندر ایک روگ کی طرح بڑھتی گئی اور بالآخر ایک دن پتہ چلا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑرہی ہیں۔۔۔زندگی کے یہ آخری ایام بھی انہوں نے اسی تکلیف کے ساتھ گزارے۔۔۔میاں کی دوسری بیوی سے اولادیں بھی ہوئیں اور وہ سب ایک ساتھ رہے۔۔۔لیکن ایک شخص تھا جو آہستہ آہستہ ساتھ چھوڑ رہا تھا۔۔۔اور وہ تھیں سارہ ریاض-

image


فرح جہانزیب
خوبصورت اور انتہائی گریس فل شیف فرح جہانزیب اپنی زندگی میں میاں اور دو بیٹیوں کے ساتھ بہت ہنسی خوشی زندگی گزار رہی تھیں۔۔۔کہ اچانک ان کی اور ان کے میاں کی علیحدگی کی خبر آگئی۔۔۔اس خبر کے بعد فرح جہانزیب سے فرح آنیہ عالم بن گئیں اور شاید ان کی یہ تکلیف ایک روگ کی طرح ان کے اندر سرائیت کرتی جا رہی تھی۔۔۔وہ ذائقہ ٹی وی پر شو کر رہی تھیں اور اچانک ہی اسکرین سے غائب ہوگئیں ۔۔۔کچھ عرصہ بعد انہوں نے ایک فین کے پوچھنے پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے بتایا کہ اﷲ نے انہیں ایک مشکل مرحلے اور آزمائش کے لئے چن لیا ہے۔۔۔وہ ایک ایسی بیماری کا سامنا کر رہی ہیں جس کا علاج ڈاکٹرز کی نظر میں ناممکن ہے۔۔۔انہوں نے اپنے تمام گھر والوں ، دوستوں، بیٹیوں اور استادوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہیں اور ان کی خیریت پوچھتے ہیں۔۔اپنی امی کا جن کی زبان آیت کریمہ پڑھ پڑھ کر خشک ہوگئی ہے۔۔اپنی بیٹی کا اور اپنی دوسری بیٹی اور داماد کا۔۔۔صرف پینتالیس سال کی عمر میں یہ حسین اور زندہ دل خاتون دنیا سے منہ موڑ گئیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: