السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد، روزانہ کھائیں اور کمالات دیکھیں

image
 
السی کے بیج بھارت کے علاوہ اب پاکستان میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں السی کے بیج چھوٹے چھوٹے اور دو اقسام کے ہوتے ہیں اور رنگت کے لحاظ سے کتھئی سرخی مائل ہوتے ہیں- مدت سے ماہرین طب اسے ادویات میں استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں-
 
السی کے بیجوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے اس کے علاوہ فائبر،پروٹین،تانبہ ،میگنیشیم،فاسفورس،تھائی مین ،سلینیم ،کاپر اور وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں یہ بیج طبی فوائد کی تمام خصوصیات لیے ہوئے ہیں اور اس کے کئی فوائد ہیں-
 
السی کے تیل کو ماسک اور کاسمیٹکس بنانے میں بھی استعمال میں لایا جاتا ہے خاص کر جلد اور بالوں کے لئے بنائے گئے کاسمیٹکس میں اس کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے- اس بیج کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس کا استعمال کم مقدار میں کرنا چاہیے جو لوگ گوشت یا مچھلی وغیرہ کا استعمال نہیں کرتے وہ السی کے بیجوں کا استعمال کریں ان کے تمام فوائد ان بیجوں میں موجود ہیں۔
 
image
 
السی کے بیجوں کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال کریں تو آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں السی کے بیجوں کو توے پر بھون کر بھی استعمال میں لایا جاتا ہے- اس کے علاوہ اس کا سفوف بنا کر بھی استعمال میں لایا جاتا ہے ثابت بیج کا استعمال نہ کریں بلکہ ان بیجوں کو پیس کر استعمال میں لائیں اس سفوف کو دودھ یا سلاد وغیرہ پر چھڑک کر استعمال میں لا سکتے ہیں- ایک بڑی چمچ روزانہ کی کھا سکتے ہیں- اس کے علاوہ السی کے تیل کے کیپسول بھی دستیاب ہوتے ہیں ۔چلیں اس کے فوائد جانتے ہیں۔
 
٭السی کے بیج میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی موجودگی سے جسم میں خون کی گردش نارمل رہتی ہے-
٭السی کے بیج جسمانی کمزوری کو نہ صرف دور کرتے ہیں بلکہ تھکاوٹ کو بھی دور کر دیتے ہیں-
٭السی کے بیج دل کی مہلک بیماریوں سے ہمیں بچاتے ہیں-
٭السی کے بیج کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھتے ہیں -
٭السی کے بیج جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کی تعداد کو بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے انسان دوسری کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے-
٭السی کے بیج ہمارے نظام انہظام کے لئے بھی مفید ہیں ان کے استعمال سے معدہ کو تقویت ملتی ہے-
٭السی کے بیج سوزش،سوجن اور ورم کو کم کرنے میں مددگار ہیں-
٭السی کے بیج مثانے گردے کی پتھری کے لئے فائدہ مند ہے-
٭السی کے بیج کھانے سے جلدی امراض نہیں ہوتے-
٭السی کے بیج کھانسی میں کھانا مفید رہتا ہے-
 
image
 
٭السی کے بیج کے استعمال سے ناخن اور بال تندرست رہتے ہیں-
٭السی کے بیج کینسر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں-
٭السی کے بیج کھانے والے ذیابیطس 2 بچے رہتے ہیں-
٭السی کے بیج کمزور جسم والوں کے لیے مفید ہوتے ہیں-
٭السی کے بیج میں کیلشیم اور فاسفورس ہونے کی وجہ سے ہڈیوں اور پٹھوں کو طاقت فراہم ہوتی ہے-
٭السی کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے-
٭السی کے بیج بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھتے ہیں-
٭السی کے تیل سے جگر پر کسی قسم کا دباؤ نہیں پڑتا-
٭السی کے استعمال سے شریانوں اور وریدوں میں خون کی گردش بہتر رہتی ہے-
٭السی کا مسلسل استعمال کرنے سے انسان ڈپریشن سے محفوظ رہتا ہے-
٭السی کے بیج مردوں کی خاص کمزوری کو دور کرتا ہے-
٭السی کا بیج سانس کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: