مہنگا پستہ کیوں چبا چبا کر ہی کھانا چاہیے؟

image


جب بھی موسم سرما آتا ہے تو اس موسم میں سردی کو کم کرنے کے لیے لوگ میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں- یوں تو ہر میوہ جات کے فائدے ہیں لیکن آج ہم پستہ کے فوائد جاننے کی کوشش کریں گے-

پستہ میں بھی وٹامن اے وٹامن بی،وٹامن سی،وٹامن ای،وٹامن کے،پروٹین ، تانبا، فاسفورس، میگنیشیم، فولاد، پوٹاشیم،سلینیم،اور دھاتیں موجود ہوتی ہیں پستہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے پستہ کھانے میں نمکین اور مزیدار ہوتا ہے اس کو ہم کئی کھانوں میں بھی استعمال کرتے ہیں پستہ جلد جزو بدن بن جاتا ہے- پستہ کھانے سے ہمارے جسم میں موجود ایسے بیکٹیریا جو ہماری صحت کے لئے مفید ہوتے ہیں ان کے لیے فائدہ مند ہے-

پستہ کو چبا چبا کر ہی کھانا چاہیے اس طرح اس کے نتائج بہتر ملتے ہیں- اگر پستہ کو بھون کر یا کسی ایسی شے میں ڈال کر جسے بھونا گیا ہو تو اس کے فوائد کم ہو جاتے ہیں بلکہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ہاں اگر اس کے مکمل فوائد سے آپ مستفید ہونا چاہتے ہیں تو بھونی ہوئی شے کے اوپر ڈال لیں لیکن اسے براہ راست استعمال کرنا ہی فائدہ مند ہو سکتا ہے-
 

image


پستہ کو دوسرے میوہ جات کے ساتھ ملا کر بھی کھایا جا سکتا ہے اس سے اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے جیسے بادام کے ساتھ پستہ کھانے سے دماغ کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اس کے بے شمار فوائد جان کر آپ کو اﷲ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہیےے کہ جس نے ہر چیز میں ہمارے لئے کوئی نہ کوئی فائدہ چھپا رکھا ہے بس تحقیق کے ذریعے جاننے کی ضرورت ہے- ماہرین طب اس میں کام کر رہے ہیں چلیں پستہ کے مزید فوائد دیکھتے ہیں ۔

٭پستہ کھانے سے جسم سے فالتو چرپی تحلیل ہوتی ہے-
٭پستہ کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول اور شوگر کا لیول متوازن رہتا ہے-
٭پستہ کھانے سے بڑھاپے کے اثرات دیر سے ظاہر ہوتے ہیں
٭پستہ مزمن امراض میں کھانا مفید ہوتا ہے
٭پستہ دماغ کے ؛یے فائدہ مند ہے ٭پستہ پٹھوں کی کمزوری میں مفید ہوتا ہے
٭پستہ ہمارے جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے
٭پستہ دل کے لئے فائدہ مند ہے
٭پستہ کھانے سے شوگر جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے
٭پستہ بڑھے پیٹ اور کمر کو کم کرنے میں مدد گار ہے
٭پستہ بڑھی ہوئی بھوک کو ختم کرتا ہے
٭پستہ بصارت کو بڑھاتا ہے
 

image


٭پستہ معدے کی طاقت کا سبب بنتا ہے
٭پستہ کھانے سے موٹاپا ہو جاتا ہے
٭پستہ وبائی امراض سے محفوظ رکھتا ہے خاص طور پر موسم سرما میں ہونے والے امراض سے بچا جا سکتا ہے
٭پستہ بلغم کے اخراج میں بھی مفید ہوتا ہے
٭پستہ گردوں کے امراض سے بھی بچاتا ہے
٭پستہ کھانسی میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے
٭پستہ دانتوں اور مسوڑوں کو بھی مظبوط بناتا ہے
٭پستہ خون کے بھاؤ کو رواں رکھتا ہے٭پستہ کھانے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے
٭پستہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: