گیس ہیٹر چھوڑیں اور صندلی لگائيں، ایسے فوائد جو آپ کو حیران کر ڈالیں

image

سردی کا موسم اپنے عروج پر ہے اس کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے بھی سب کو پریشان کر کے رکھا ہوا ہے- لوگ خود کو گرم رکھنے کے لیے ہیٹرز کے علاوہ دوسرے ذرائع تلاش کر رہے ہیں جو کہ ان کو گرم رکھ سکیں اور حالات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ انسانوں کو تمام تر ترقی کے باوجود ماضی کے ان طریقوں کو دوبارہ سے اپنانا پڑے گا جن کو ترقی کی اس دوڑ میں وہ فراموش کرتا جا رہا ہے- ان میں سے ایک طریقہ سردیوں میں صندلی ڈالنے کا بھی تھا-

صندلی کیا ہے؟
صندلی کا طریقہ عام طور پر سرحد اور ایسے سرد علاقوں میں رائج تھا جہاں پر سردی شدید ہوتی تھی اس کے لیے ایک انگیٹھی کا استعمال کیا جاتا تھا جس کے اندر لکڑیاں جلائی جاتی تھیں- اور اس انگیٹھی کے اوپر ایک تپائی رکھ کر بڑا سا لحاف ڈال دیا جاتا تھا اور پھر گھر کے سب افراد اس میں بیٹھتے تھے ۔ انگیٹھی کی گرمی کے سبب یہ لحاف گرم ہو جاتا تھا اور اس کے گرد گھر کے تمام افراد بیٹھ کر سرد ترین راتوں کو گزارتے تھے ۔ اس کو صندلی اس لیے بھی کہا جاتا تھا کہ آغاز میں اس میں جلانے کے لیے صندل کی لکڑی کا استعمال کیا جاتا تھا جس کے سبب اس میں بیٹھنے والے افراد صندل کی لکڑی کی خوشبو سے معطر بھی ہو جاتے تھے- مگر صندل کی لکڑی کی کمیابی کے سبب اس میں عام لکڑی یا کوئلہ جلایا جانے لگا مگر اس کا نام اسی حوالے سے صندلی ہی رہا-
 

image


صندلی کس فوائد
صندلی اپنے اندر بہت سارے فوائد رکھتی ہے جن کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے

1: بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھی کارآمد ہے
اب جب کہ انتہائی سرد علاقوں میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور ایسے حالات میں گھر کے بچوں اور بزرگوں کو سردی سے بچانے کے لیۓ صندلی ایک بہترین نعم البدل ہے اور اس کے استعمال سے ویسی ہی گرمی حاصل کی جاسکتی ہے جو کہ ایک ہیٹر دیتا ہے-

2: طبی فوائد
جس طرح گرم حمام میں غسل کر کے جسم کو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے اسی طرح صندلی کا دھواں بھی انسانوں کو بہت سارے جراثیموں سے پاک کرتا ہے- اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا دھواں گھر کے اندر سے بھی مچھر مکھیوں کا خاتمہ کرتا ہے اور نظر نہ آنے والے بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کرتا ہے جو کہ کئی بڑی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں-

3: صحت بخش غذا
عام طور پر صندلی کے کوئلوں اور راکھ میں شکر قندی یا آلو وغیرہ دبا کر رکھ دیے جاتے تھے جو کہ آگ کی حدت میں پک جاتے تھے اور ان کی لذت بھی بڑھ جاتی تھی اور یہ غذا بچوں کو دی جاتی تھی- لوگ اس کو خود بھی کھاتے تھے جس سے جسم کو سردی برداشت کرنے کی عادت ہوتی تھی اس کے ساتھ ساتھ جسم میں سے سردی کے اثرات کو بھی نکل جاتے تھے-
 

image


4: گھر کے افراد کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا
آجکل کے مصروف دور میں جب کہ گھر والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے کے مواقع کم ہی میسر آتے ہیں صندلی سب کو ایک لحاف تلے جمع کر دینے کا ایک بہترین ذریعہ ہے- اس کے بڑے سے لحاف تلے بیٹھ کر خشک میوہ جات کھانا اور گنڈيریاں چوستے ہوئے دن بھر کی باتیں کرنا ایک ایسا خیال ہے جو کہ حالیہ دنوں میں مفقود ہو چکا ہے اس کو صندلی کے ذریعے دوبارہ سے زںدہ کیا جا سکتا ہے-

5: صندلی کی راکھ بھی فائدہ مند ہے
صندلی میں جلنے والی لکڑی کی راکھ کو بھی ضائع کرنے کا رواج نہ تھا گھریلو خواتین اس راکھ سے گھر کے برتن چمکانے کا کام کرتی تھیں اور اس کے چمکائے ہوئے برتن کسی بھی برتن دھونے والے سے زيادہ چمکدار ہوتے تھے-

YOU MAY ALSO LIKE: