میرے پاس گھر کے ملازموں کو دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔۔۔شوبز ستاروں کی کیمرہ کے پیچھے باتیں


اسکرین پر مسکراتے ہوئے چہروں نے کیمرے کے پیچھے کتنے لوگوں کو پریشان کیا ہوتا ہے یہ تو کوئی ان سے ہی پوچھے جو ان ستاروں کو سامنے لاتے ہیں اور پھر ان ستاروں کی مشکلات سن سن کر پریشان ہوتے ہیں۔۔۔کچھ ایسے ڈرامے ہوتے ہیں جو صرف کیمرے کے پیچھے ہوتے ہیں-

میرا
ایک مقامی چینل کے عید شو کی ریکارڈنگ کے دوران فلم باجی کی ریلیز سے پہلے اداکارہ میرا کو بھی بلایا گیا۔۔۔شو شروع ہونے سے پہلے انہوں نے باقاعدہ رونا شروع کردیا کہ بینک بند ہوجائیں گے مجھے ابھی پیسے دو ورنہ میں شو میں نہیں بیٹھوں گی۔۔۔میرے ابو ناراض ہوجائیں گے کیونکہ ملازموں کو دینے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔۔۔ٹیم انہیں منانے کی کوشش کرتی رہی اور یہ بھی بتاتی رہی کہ معاہدے کے مطابق پیسے دینے میں کچھ دن لگیں گے۔۔۔لیکن اداکارہ میرا نے وہ ہنگامہ کیا کہ ساری ٹیم کے ہاتھ پیر پھول گئے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ میرا شو میں بیٹھ تو گئیں لیکن ان کے اس ڈرامے کی کسی کو سمجھ نہیں آئی-


عائشہ ثنا
یوں تو عائشہ ثنا خود بھی میزبانی کے فرائض انجام دے چکی ہیں لیکن ان کے غصے سے بھی سب واقف ہیں۔۔۔ایک مارننگ شو میں مہمان بننے کے لئے جب وہ کراچی پہنچیں تو انہوں نے آدھا شو اپنے میک اپ میں نکال دیا اور کافی دیر یہی بحث کرتی رہیں کہ مجھے جس کرسی پر بٹھایا ہے وہاں سے میرا اینگل اچھا نہیں آتا۔۔۔ٹیم کے آدھے لوگ انہیں بار بار مطمئن ہی کرتے رہے کہ آپ ہر طرف سے ایک جیسی ہی آرہی ہیں۔۔۔


فاطمہ کنور
ایک شو کی ریکارڈنگ سے پہلے فاطمہ کنور کو یہ اعتراض ہوگیا کہ شو میں میرے ساتھ جو مہمان بٹھائے جا رہے ہیں وہ مجھے پہلے سے پتہ نہیں تھے اور اگر پتہ ہوتے تو میں نہیں آتی۔۔۔ان کے ساتھ بٹھائے جانے والے اداکاروں میں عابد علی کی بیٹی راحمہ علی اور ماڈل زیبا شامل تھیں۔۔۔انہوں نے ٹیم کے کافی سمجھانے پر بھی اپنی ضد سے ہار نہیں مانی اور شو کی ریکارڈنگ چھوڑ کر چلی گئیں-

Rate it:
Share Comments Post Comments
Total Views: 106932 Print Article Print
 Previous
NEXT 

YOU MAY ALSO LIKE:

Most Viewed (Last 30 Days | All Time)

Comments

آپ کی رائے
Language: