|
پاکستانی شوبز ستاروں کے گھر کی خواشیاں بھی اپنی ہی لگتی ہیں۔۔۔اس لئے ان
سے جڑی ہر خبر اور بات کی ہوتی ہے بہت اہمیت۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے
ہیں جن کے گھر دو ہی ستارے ہیں اور وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے دو
بچے خوشحال گھرانہ کی پالیسی پر پوری طرح عمل کیا ہے-
خالد انعم اور تہمینہ خالد
ایک عرصے سے میڈیا انڈسٹڑی سے وابستہ خالد انعم اور ان کی اہلیہ نے اپنے
گھرانے کو دو بچوں کے گرد ہی محدود رکھا۔۔۔ان کے دونوں بیٹے کومیل اور عمار
بھی میوزیشنز ہیں اور اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔۔
|
|
تحریم زبیری اور فیصل
تحریم زبیری اور ان کے شوہر فیصل کے گھر میں بھی دو ہی پھول کھلے ہیں ایک
بیٹی اور ایک بیٹا اور انہوں نے اپنی فیملی میں اس پالیسی کو مکمل طور پر
قبول کیا ہے۔۔۔وہ اس بات سے خوش اور مطمئن ہیں کہ ان کا گھرانہ مکمل ہے-
|
|
فہد مصطفیٰ اور ثنا
فہد اور ثنا کی زندگی کا سفر گو کہ ابھی اور بھی آگے بڑھے گا لیکن ان کے
گھرانے میں بھی دو بچوں کو یعنی ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو ہی مکمل تصوری
کیا جارہا ہے اور وہ دو بچوں والی پالیسی پر عمل کرتے نظر آرہے ہیں-
|
|
صدف عمیر اور عمیر لغاری
صدف اور عمیر دونوں ہی میڈیا سے وابستہ ہیں اور آج کل یوٹیوب پر اپنا ڈرامہ
چینل بھی چلا رہے ہیں۔۔۔ان دونوں کی زندگی میں بھی دو بیٹوں کی صورت میں
مکمل خوشیاں موجود ہیں اور یہ دونوں بچے بھی کافی سمجھدار اور ٹین ایج میں
داخل ہو چکے ہیں۔۔۔
|
|
فضیلہ قیصر اور قیصر خان نظامانی
یہ خوبصورت جوڑی بھی اپنے دو بیٹوں کے ساتھ کافی خوش ہیں۔۔۔ان کے ایک بیٹے
زورین نظامانی نے تو انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے ڈرامہ قید تنہائی
سے۔۔اور ان دونوں ستاروں کے گھر میں یہ دو پھول خوشیوں کو برقرار رکھنے کے
لئے کافی ہیں۔۔۔
|
|