الزائمر کیا ہے اور یہ بیماری کب ہوتی ہے؟

image


٭الزائمر کی بیماری کیا ہے؟
انسانی دماغ ایک پیچیدہ چیز ہے جو اربوں نیورونز سے مل کر بنا ہے اور انسانی جسم کا کنٹرول بھی اسی کے پاس ہے اس لئے یہ ہمارے لئے بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے دماغی بیماریوں میں سے ایک بیماری الزائمر ہے الزائمر ایک اعصابی بیماری کا نام ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دماغ کے خلیات اس بیماری کی وجہ سے متاثر ہوتے رہتے ہیں۔جس کی وجہ سے یادداشت میں کمی واقع ہو جاتی ہے-

عام طور پر یہ بیماری بڑھاپے میں ہوتی ہے جسے لوگ بڑھاپے کی علامت سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں یہ بہت بڑی غلطی ہوتی ہے پوری دنیا میں اس مرض کے افراد کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن ان میں سے اکثر اس بیماری سے لاعلم ہوتے ہیں ۔اس بیماری کی علامات میں حافظہ کی کمزوری،یادداشت کی کمی اور اکثر اپنے معمولات زندگی کے کاموں کو بھول جانا شامل ہیں۔
 

image


جیسے جیسے اس مرض میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے انسان اپنے چھوٹے چھوٹے کام جیسے کپڑے بدلنا،کھانا کھانا اور گھر کے افراد کے ناموں کو بھی بھولنے لگتا ہے- اگر آپ کے گھر کسی فرد کی ایسی حالت ہو تو اس کا زیادہ خیال رکھیں ۔

:٭الزائمر کی وجوہات
ماہرین طب کے مطابق اس بیماری کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی لیکن اس سے دماغ کے وہ حصے متاثر ہوتے ہیں جن کا تعلق سمجھ بوجھ اور ہمارے حافظے سے ہوتا
 ہے- ماہرین کے مطابق اس بیماری کی وجہ بلڈ پریشر،شوگر،نیند کی کمی ،وٹامن بی 12 کی کمی اور ورزش کا نہ کرنا بھی ہو سکتے ہیں۔سر میں لگنے والی پرانی چوٹیں بھی اس بیماری کی وجہ ہو سکتی ہیں-

یہ بیماری بڑی تیزی سے بڑھتی ہے اس لئے ضروری یہی ہے کہ ابتدائی مراحل میں ہی اس کی تشخیص کر کے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔یہ بیماری پاکستان میں ساٹھ سال کی عمر کے بعد ہی ہوتی ہے اس لئے گھر کے بوڑھے افراد میں اگر منددجہ بالا علامات پائی جائیں تو انہیں درگزر نہ کریں بلکہ کسی ماہر ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں تا کہ اس کا بروقت علاج ممکن ہو سکے۔
 

image


٭علاج :
ایسے افراد جو زیادہ سوچ و بچار کرتے ہیں یا جو دماغ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں باقاعدہ ورزش کرتے ہیں صحت مندانہ زندگی گزارتے ہیں خوش رہنے کی کوشش کرتے ہیں ایسے لوگ الزائمر کی بیماری میں مبتلا نہیں ہوتے۔ دانتوں کو روزانہ برش کرنے کی عادت اپنائیں اس سے الزائمر جیسی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔اگر کوئی بھی فرد مسوڑوں کی سوزش میں مبتلا ہو تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرے کیونکہ یہ سوزش بھی الزائمر کا سبب بنتی ہے۔ اگر آپ الزائمر جیسی بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اپنی نیند پوری کریں اس کے علاوہ ڈپریشن سے بچیں،تمباکو نوشی سے اجتناب،موٹاپا کم کریں،بلڈ پریشر نہ ہونے دیں ،تنہائی سے بچیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس کے علاوہ ذیابیطس ٹائپ ٹو سے اپنے آپ کو محفوظ رکھا جائے۔ الزائمر کا علاج ادویات سے ممکن ہے اس لئے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: