ڈپریشن کو دور بھگانے اور موڈ کو خوشگوار کرنے والے باورچی خانے کے پانچ مصالحے

image


یاسیت پسندی کسی بات پر خوشی محسوس نہ ہونا اور ہر کام سے اکتائے ہوۓ رہنا ، ہر وقت موڈ کا خراب ہونا اور ڈپریشن ہونا درحقیقت یہ ایک عارضی حالت نہیں ہے بلکہ اس کا براہ راست تعلق انسان کے دماغ سے ہوتا ہے- اور اس کی وجوہات ہارمون کی تبدیلی ہوتا ہے اور یہ ایک قابل علاج بیماری ہے جس کے بارے میں جاننے کی بہت کم کوشش کی جاتی ہے اور اس بیماری کا علاج ہمارے اپنے باورچی خانے میں موجود ہے ۔ کچھ مصالحوں کے درست انداز میں استعمال سے ہم اس بیماری پر قابو پا کر اپنے اور اپنے گھر کے ماحول کو خوشگوار بنا سکتے ہیں-

ادرک
بھورے رنگ کا ترشی مائل ذائقہ لیے ادرک کو عام طور پر سبزی سمجھا جاتا ہے اور یہی سبزی خشک کرنے کے بعد سونٹھ کہلائي جاتی ہے- اس کی افادیت کے بارے میں سائنس کی تحقیقات جاری ہیں اور ہر روز اس کا کوئی نہ کوئی نیا فائدہ سامنے آجاتا ہے ۔ کبھی تو یہ کھانسی سے آرام پہنچاتی ہے تو کبھی سردی سے بچاتی ہے سردی کے اثرات کو کم کرتی ہے ، ہاضمے کی بہتری کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے- اس کے اندر موجود 100 فائدہ مند اجزا اب تک دریافت ہو چکے ہیں جس میں سے 50 اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں- اور جسم کے میٹابولزم کے نظام کو بہتر بنانے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جو کہ دماغ کے بہت سارے امراض کے علاج کے لیے بہت بہتر ثابت ہوتے ہیں- اس سے یادداشت میں بہتری آتی ہے دماغی دباؤ سے نجات ملتی ہے اور موڈ خوشگوار ہوتا ہے-

image


دارچینی
دارچینی ایک خوشبو دار درخت کی چھال ہے جس کی خوشبو مزاج پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور اس کو کئی امراض کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- جس میں بد ہضمی اور اپھارے کا خاتمہ بھی شامل ہے مگر ایک چٹکی دارچینی اپنی چائے یا کافی میں ملا کر پینے سے قدرتی طور پر ڈپریشن سے نجات ملتی ہے اور موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے-

image


ہلدی
ہلدی ایک جراثیم کش دوا ہے اس کو خشک و تر دونوں حالتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے- یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے یاداشت کو بہتر بناتی ہے اور گرم دودھ میں ہلدی اور شہد ملا کر پینے سے دماغ کو سکون ملتا ہے ڈپریشن سے افاقہ ہوتا ہے-

image


زعفران
زعفران کی خاصیت یہ ہے کہ اس کو صرف دیکھنے سے بھی دماغ کو سکون ملتا ہے اور اس کا رنگ دماغ کو یکسو کرتا ہے- یہ اگرچہ مہنگا ہے مگر باورچی خانے میں اس کی موجودگی اور غذاؤں میں اس کی شمولیت خوشی دینے کا سبب بنتی ہے اور یاسیت کا خاتمہ کرتی ہے-

image


لونگ
لونگ کے اندر سائنسدانوں کے مطابق ایسے کیمیا پائے جاتے ہیں جو کہ دماغ کو سکون بخشتے ہیں- ہارمون کے نظام کو بہتر بناتے ہیں دماغ کے دباؤ کا خاتمہ کرتے ہیں اور سکون مہیا کرتے ہیں چھوٹے موٹے دردوں سے بھی آرام پہنچاتے ہیں اور سر درد کے لیے لونگ کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے -

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: