میرے حق مہر میں میرے شوہر نے مجھے جو دیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔۔۔ دنیا کی کچھ خوش نصیب دلہنوں کا احوال

نکاح نامے کے اندر دولہا اور دلہن کی رضا مندی کے علاوہ بھی کچھ شرائط موجود ہوتی ہیں جن میں سب سے لازمی دلہن کا حق مہر ہوتا ہے جو کہ شوہر کی جانب سے دیا جاتا ہے اور جس کو دونوں کے بڑے باہمی رضا مندی سے طے کرتے ہیں ۔ حق مہر کے لیے دینی حوالے سے کسی بھی رقم یا جنس کی قید نہیں ہے اس کا فیصلہ دونوں فریق باہمی رضامندی سے کر سکتے ہیں- مگر عام طور پر حق مہر میں پیسے، سونا یا جائیداد وغیرہ ہی لکھوائی جاتی ہے- مگر گزشتہ کچھ سالوں سے اس میں کافی تبدیلی دیکھنے میں آئي ہے اور کچھ ایسی تحفے بھی شوہروں کی جانب سے بیویوں کو دیے گئے ہیں جو کہ ان کی اپنی بیویوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں-
 
1: حق مہر میں فجر کی نماز
یاسرہ رضوی کا شمار ایک بہت سلجھی ہوئی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے جب ان کی شادی کا موقع آیا تو انہوں نے شادی کے لیے اپنے سے کم عمر ڈرامہ پروڈیوسر عبدالہادی کا انتخاب کیا- اور نکاح نامے میں حق مہر کے طور پر انہوں نے اپنے شوہر سے فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا جو کہ کافی حلقوں میں بہت زیادہ زیر بحث بھی رہا-
image
 
2: ہاتھ سے قرآن لکھنے کا مہر
یہ شادی شدہ جوڑا اس حوالے سے بہت خاص ہے کہ اس دولہا نے اپنی دلہن کو حق مہر کے طور پر روپیہ پیسہ اور زيورات دینے کے بجائے انتہائی قیمتی تحفہ دے ڈالا جو کہ اس دلہن کی دین اور دنیا دونوں ہی سنوار سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دولہا نے دلہن کو اپنے ہاتھ سے لکھا قرآن کا نسخہ پیش کر دیا جو کہ اس کی اپنی بیوی سے محبت کا ثبوت تھا-
image
 
3: سو کتابوں کا تحفہ
حالیہ دنوں میں ہندوستان کے شہر کیرالہ میں اعجاز حاکم نامی لڑکے کی شادی جب عجنا نظام نامی لڑکی سے ہوئی تو اس نے اپنی بیوی کو حق مہر کے طور پر سو کتابوں کا تحفہ دیا- اس حوالے سے اعجاز کا یہ کہنا تھا کہ اس کی ہونے والی بیوی نے اس کو بتایا تھا کہ وہ یہ سو کتابیں پڑھنے کی خواہشمند ہے مگر پیسوں کی کمی کے سبب نہیں پڑھ سکی- تو اس لیے اس کے شوہر نے شادی کے موقع پر بیوی کو ان ہی سو کتابوں کا تحفہ مہر میں دے ڈالا جو وہ پڑھنے کی خواہشمند تھیں-
image
 
4: یتیم بچوں کے ساتھ زندگی کا آغاز
حال ہی میں سوشل میڈيا پر سمیعہ اور عماد نامی ایک نو بیاہتا جوڑے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جنہوں نے اپنی شادی پر مہمانوں کو بلانےکے بجائے خود ان کے پاس جانا بہتر سمجھا- اور اپنے ولیمے کی دعوت یتیم خانے کے ان بچوں کو دی جن کو اس معاشرے میں کوئی نہیں پوچھتا ۔انتہائی سادے سے لباس میں ملبوس یہ دولہا دلہن یتیم بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سادگی سے بیٹھ کر کھانا کھایا اور معاشرے کے سب لوگوں کے لیے مثال پیش کی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: