منائیں چائے کا عالمی دن

15 دسمبر کو پاکستان سمیت دیگر تمام ممالک میں چائے کے شوقین افراد چائے کا عالمی دن مناتے ہیں‘ دنیا بھر میں اس کی بڑھتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیلنڈر میں موجود ایک پورا دن چائے کے نام کیا گیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ چائے کو ابتدا میں کھانے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، کچھ لوگ اس پودے کو بطور سبزی استعمال کرتے تھے‘ چند روایات میں اسے گندم کے دانوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے شواہد بھی ملتے ہیں۔ایک روایت کے مطابق 1500 سال قبل ایک حادثاتی ایجاد نے چائے کو بطور چائے متعارف کرایا۔ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد چائے نے باقاعدہ ایک تہذیب یافتہ شکل اختیار کر لی جو آج کل ہمارے یہاں اور مختلف ممالک میں رائج العام ہے۔

کچھ ماہرین صحت چائے کو انسانی جسم کیلئے منفی تو کچھ مثبت قرار دیتے ہیں۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے، چائے میں موجود کیفین اور دیگر اجزا خون کی گردش تیز رکھتے ہیں اور اسے منجمد ہونے سے بچاتے ہیں۔

بھلی ہو یا بری یہ بات سچ ہے کہ مہمان آئیں یا بزرگوں کی سیاسی بیٹھک ہو‘ خوشی کا موقع ہو ہو یا دکھ کی گھڑی، چائے پیش کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہو چکا ہے۔دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں چائے کا استعمال کسی موسم سے مشروط نہیں تاہم موسم سرما میں چائے کا استعمال معمول سے بڑھ جاتا ہے۔ ٹھنڈا موسم اپنے ہمراہ بہت سی بیماریاں ساتھ لاتا ہے جن میں نزلہ زکام ‘ کھانسی اور بخار ہے تو پورے موسم ہی ساتھ رہتی ہیں ایسے میں مفید چائے جسم کو گرمی اور توانائی بخشنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔آئیے آج آپ کو مختلف طرح کی چائے کی افادیت کے بارے میں بتاتے ہیں ۔مثال کے طور پر ادرک کی چائے ۔ چائے میں ادرک کی شمولیت اس کی افادیت میںکئی گنا اضافہ کردیتی ہے۔ادرک کی چائے سردی دور کرنے‘ کھانسی ختم کرنے اور گلے کی سوزش کو دور کرنے میں فائدہ مند ہے۔ ادرک کی چائے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے خون کی روانی بھی بہتر ہوتی ہے۔سردی میں دن کا آغاز ایک پیالی ادرک کی چائے سے کیجیے تاکہ بیماریوں سے دور رہتے ہوئے موسم سے لطف اندوز ہوسکیں۔
پودینے کی چائے بھی صحت کیلئے بہترین ہے۔روزانہ صبح پودینے کی چائے کی ایک پیالی پورے دن کی تروتازگی کیلئے کافی ہے ۔پودینے کی چائے میں صحت کیلئے بہت مفید ہے ۔اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ پودینے کی چائے موسمی بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد کرتی ہے ۔سر کے درد کو دفع کرنے کیلئے بھی پودینے کی چائے بہترین ہے۔

ہلدی کو طبی علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس مقصد کے تحت اسے کو مختلف انداز سے غذا کا حصہ بنایا جاتا ہے ۔ روزانہ ہلدی کی چائے پینے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ ہلدی میں سوزش ختم کرنے کی خصوصیت ہوتی ہے‘ہلدی کی چائے قوت مدافعت اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی دل‘ سرطان اور جگر کے مریضوں کیلئے بھی مفید ہے۔

سبز چائے کو وزن میں کمی کیلئے بہت مفید سمجھا جاتا ہے ‘ سبز چائے کے اِس کے علاوہ بھی بہت سے فوائد ہیں۔ سبز چائے میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیت موجود ہوتی ہے اور سبز چائے کو صحت مند مشروب بھی کہا جاتا ہے۔اِس میں موسمی بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیت بھی ہوتی ہے۔ دن میں اگر سبز چائے کی ایک پیالی پی لی جائے تو یہ سردی کا خاتمہ بھی کرتی ہے ۔


 

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 287454 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.