|
یوں تو صفائی نصف ایمان ہے اور اس کا خیال لڑکے اور لڑکیوں دونوں کو رکھنا
چاہئے لیکن ہمارے یہاں لڑکیوں سے لوگ امید کرتے ہیں کہ وہ ایک نسل کی تربیت
کریں گی تو انہیں اپنا خیال بھی اسی انداز سے رکھنا چاہئے جس سے ان کا پہلا
امپریشن ہی ان کو کامیاب اور تہذیب دار کے دائرے میں کھڑا کردے۔۔۔لیکن
افسوس کے ہمارے یہاں لڑکیاں یہ چند غلطیاں کرکے اپنا سارا امریشن ایک لمحے
میں کھو دیتی ہیں۔۔۔
گندے پاؤں
سر سے پیر تک نئے کپڑے، چمکتا چہرہ، میک اپ سے بھرپور لیکن جیسے ہی نظر
جاتی ہے پیروں پر تو گمان ہوتا ہے کسی مور کا۔۔۔لڑکیوں کو اپنے پیر وں کو
بار بار صاف کرنا چاہئے ، کیونکہ نا صرف یہ حفظان صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ
یہ ایک غلطی آپ کی ساری شخصیت کو نیچے کر سکتی ہے۔۔۔ایک زمانہ تھا کہ
لڑکیوں کے رشتے کرتے وقت ان کا چہرہ نہیں بلکہ ان کے پیر ہی دکھا دیئے جاتے
تھے۔۔۔۔اور پیروں کی خوبصورتی اور صفائی ہی ان کی شخصیت کو پاس کروا دیتے
تھے۔۔۔
|
|
بغیر استری کئے ملگجے کپڑے
بعض لڑکیوں کو اچھے کپڑے پہننے کا شوق ضرور ہوتا ہے لیکن ان پر استری کرتے
وقت ان کی جان نکلنے لگتی ہے۔۔۔اور وہ استری ایسے کرتی ہیں جیسے احسان۔۔۔تو
یہ سستی ان کے کپڑوں پر نظر بھی آتی ہے اور ان کے ملگجے اور شکن زدہ کپڑے
ان کی شخصیت کو ایک دم ہی زیرو کردیتے ہیں۔۔۔
منہ سے یا جسم سے بدبو آنا
یہ اصول لڑکوں کے لئے بھی ہے لیکن لڑکیاں اس سلسلے میں کیسے لاپرواہی
کرسکتی ہیں یہ سمجھ سے باہر ہے۔۔۔اچھے کپڑے پہن کر اس پر پرفیوم لگا لینا
ہی کافی نہیں ہوتا۔۔۔جسم سے اٹھتی بدبو دور کرنے کے لئے باڈی اوڈور کا
استعمال یا پھٹکری کا استعمال بھی بہت ضروری ہے۔۔۔ساتھ ساتھ باقاعدگی سے
نہانا اور اپنی صفائی کا خیال رکھنا بہت ہی اہم ہے۔۔۔منہ سے اٹھتی بدبو
انسان کو خود نہیں آتی لیکن دوسروں کے لئے شدید تکلیف کا باعث ہے۔۔۔اس لئے
دن میں دو وقت برش کریں اور کہیں جاتے ہوئے یا کسی سے بات کرتے ہوئے چیونگ
گم، الائچی یا پودینے کا استعمال مناسب رہتا ہے-
|
|
جوئیں اور لیکھیں
چھوٹے بچوں کے سر میں بھی جوئیں ہوجائیں تو ان پر پیار آنے سے پہلے ان کی
صفائی کا خیال آتا ہے ۔۔۔لیکن کمال کی بات ہے کہ لڑکیاں اپنے سر میں جوؤں
اور لیکھوں کا سمندر لئے پھرتی ہیں اور انہیں اس بات کا احساس تک نہیں ہوتا
کہ یہ کس قدر گندی اور غلیظ لگتی ہیں۔۔۔صاف سر ہو تو انسان کوئی بھی ہیئر
اسٹائل بنائے یا بال کھلے چھوڑ دے ۔۔۔سر میں ان کے ہونے کا احساس ہی سامنے
والے کی نظر میں آپ کی شخصیت کو ختم کر دیتا ہے۔۔۔
|