آپ کی ناک آپ کے مزاج کے بارے میں کیا ظاہر کرتی ہے؟ جانیے

image


انسان کے چہرے کے خدوخال کا اس کی شخصیت پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے- ناک ہمارے جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے جو کہ چہرے پر بہت واضح اہیمت کا حامل ہوتا ہے اور اس کی بناوٹ ہمارے مزاج پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے- آج ہم آپ کو چہرہ شناسی کے سب سے اہم حصے ناک کے مزاج پر اثرات کے حوالے سے بتائيں گے-

1: جن کے ناک کا اگلا سرا گول ہو
ایسے ناک والے لوگ بہت کریٹو اور متجسس ہوتے ہیں ۔ یہ بہت مثبت سوچ کے حامل ہوتے ہیں ۔ یہ محفل پسند ہوتے ہیں ان کا دوستوں کا حلقہ بہت وسیع ہوتا ہے-

2: جن کے ناک کا اگلا حصہ نوکدار ہوتا ہے
یہ لوگ یونانی ناک والے بھی کہلاتے ہیں ۔ یہ لوگ بہت لیے دیے رہنے والے ہوتے ہیں ہر نئے انسان کے سامنے جلد کھلنے کےعادی نہیں ہوتے ہیں- ان کو جذبات کے اظہار کی عادت نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی یہ لوگ مرکز نگاہ بننا پسند کرتے ہیں ۔یہ جس کو دوست بنا لیں اس کے ساتھ مرتے دم تک یاری نبھانے والے ہوتے ہیں اور زندگی کو اپنی ہی نگاہ سے دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں-
 

image


3: ہک نما ناک والے
یہ بہت زيادہ عملی ہوتے ہیں ان کے لیے مقصد کا حصول بہت اہمیت رکھتا ہے- اس مقصد کے حصول کے لیے یہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ یہ اپنی رائے پر ڈٹ جانے والے ہوتے ہیں اور اپنے نظریات کو دوسروں پر ٹھونسنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

4: چونچ نما ناک والے
یہ بہت منظم لوگ ہوتے ہیں ان کے لیے ان کا کیرئير بہت اہم ہوتا ہے۔ مقصد کا حصول ان کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے- یہ لوگ اپنی دھن کے پکے ہوتے ہیں جب کچھ کر گزرنے کا ارادہ کر لیں تو جب تک مقصد حاصل نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھتے ہیں-

5: پھیلے ہوئے ناک والے
یہ بہت خوش مزاج ہوتے ہیں محنتی ، رکھ رکھاؤ والے اور جذباتی لوگ ہوتے ہیں ۔ اپنی ڈھیلی ڈھالی شخصیت کے سبب یہ بہت مقبول ہوتے ہیں اور یہ پہلی ہی ملاقات میں لوگوں پر گہرا تاثر چھوڑتے ہیں-
 

image



6: سیدھے ناک والے
ایسے لوگ بہت مضبوط شخصیت کے حامل ہوتے ہیں ان کی شخصیت خود اعتمادی کی مثال ہوتی ہے- کسی بھی قسم کے حالات میں مضبوطی کے ساتھ ڈٹے رہنے والے لوگ ہوتے ہیں اور ہر قسم کے حالات کا سامنا بغیر پریشانی کے کرنے کا ہنر جانتے ہیں-

7: رومن ناک والے
یہ بہت حساس لوگ ہوتے ہیں ان کی زںدگی میں ان کے جزبات کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے اور یہ لوگوں کی غلطیوں کو بھولنے والے نہیں ہوتے ہیں یہ ساری زںدگی ماضی کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں-

8: ٹیڑھے ناک والے
یہ لوگ بہت اچھے سامع ہوتے ہیں لوگوں کی بات دھیان سے سننا ان کو آتا ہے یہ اچھے دوست ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت میں بہت لچک پائي جاتی ہے اور یہ دوستوں کے دوست ہوتے ہیں.

YOU MAY ALSO LIKE: