ٹہریئے !یہ کھانے بچوں کے لئے زہر کی طرح ہیں۔۔۔بچوں کو کونسی چیزیں کھانے سے روکیں

image


کبھی محبت میں اور کبھی ضد سے بہلانے کی خاطر، کبھی یونہی اور کبھی جان بوجھ کر۔۔۔ہم اپنے بچوں کی زندگی میں کچھ ایسے کھانے شامل کر رہے ہیں جو انہیں آہستہ آہستہ زندگی سے دور کر رہے ہیں۔۔۔ہوشیار ہوجائیں ! کیونکہ ہر دن قیمتی ہوتا ہے اور آپ یہ سوچتے ہیں کہ ایک ہی دن کی تو بات ہے، کل سے دیکھ لیں گے۔۔۔یہ کل کبھی نہیں آتا اس لئے احتیاط آج سے ہی شروع کریں-

ڈبے والے جوس
یہ تو روز کی بات ہے کہ چلتے پھرتے بچے کو ایک جوس کا ڈبہ دلا دینا اور پھر یہ سوچنا کہ آج وہ خوش ہوگیا۔۔۔لیکن اصل میں آپ نے اس کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کردی ہے۔۔۔ڈبے والے جوس سے بچوں میں ذیابطیس ہونے کے ستر فیصد چانسز بڑھ جاتے ہیں، ساتھ ہی اس میں موجود چینی کی زیادتی دماغ پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور بچے کو غصہ اور ڈپریشن بھی ہوسکتا ہے۔۔۔اکثر گھروں میں سیب نا کھانے والے بچوں کو تو خاص طور پر سیب کا ڈبے والا جوس پلا دیتے ہیں کہ یہ باقی پھلوں کی نسبت صحتمندانہ ہے۔۔۔سیب کے ایک جوس کے ڈبے میں پانچ سے چھے چمچے چینی ہوتی ہے-

image


فلیورڈ دہی
یہ دہی تو اسی سوچ کے ساتھ کھلائی جاتی ہے کہ بچہ شوق سے بھی کھالے گا اور دہی کی غذائیت بھی مل جائے گی۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ ڈبوں میں بند یہ فلیوڈر دہی اپنی ساری غذائیت بھی کھو چکے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی نقصان دہ بھی ہوتے ہیں۔۔۔بچے کے خون میں کاربوہائیدریٹس کی مقدار بڑھا دیتے ہیں اور بچے کو چینی اور دوسرے کیمیکلز کی وجہ سے ذیباطیس اور دماغ کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں-

image


چکن نگٹس
بچوں کے ناشتے میں یہ چکن نگٹس اکثر و بیشتر ان کے ساتھ اسکول بھی جاتے ہیں اور گھر میں بھی ان کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے۔۔۔لیکن ان چکن نگٹس میں پروسیسڈ گوشت اور پریزویٹیووز کا استعمال ہوتا ہے جو بچوں کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے اور کئی موذی بیماریوں کو بھی شہہ دے سکتے ہیں۔۔۔اس کی جگہ گھر میں ہی نگٹس بنائیں یا چکن کا قیمہ بنادیں۔۔۔

image


چپس
چپس سے بچوں کو روکنا ہے تو بہت مشکل لیکن اس کے نقصانات آپ کو ایسا کرنے پر مجبور کردیں گے۔۔۔اس میں موجود سوڈیم کی بھاری مقدار بچوں کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو مفلوج بھی کرسکتی ہے اور ساتھ ہی بچے اعصابی طور پر کمزور بھی ہوسکتے ہی۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: