|
پاکستان کے ایسے کئی نام ہیں جو خود میڈیا انڈسٹری میں آگے نکل رہے ہیں
لیکن وہ بالکل نہیں چاہتے کہ اس سفر میں ان کی فیملی کا کہیں بھی ذکر ہو یا
ان کو سامنے لایا جائے۔۔۔اور اگر وہ سامنے آئیں بھی تو ان کو موضوع گفتگو
ہرگز نا بنایا جائے۔۔
اظفر رحمان
ماڈل اور اداکار اظفر رحمان نے بہت قریبی لوگوں کو بلا کر شادی کی اور اس
شادی کی تصاویر بمشکل ہی میڈیا کے پاس آئیں۔۔۔شادی سے ایک دن پہلے تک بھی
کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ اظفر کی شادی ہورہی ہے۔۔۔شادی کے بعد بھی اظفر
نے اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر لگانا مناسب نہیں سمجھا اور ان کے بیٹے کی
پیدائش کا بھی لوگوں کو پتہ نا چلا۔۔۔اظفر کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ
یہ آپ کی دنیا ہے ، تو اس میں اپنی فیملی کو زبردستی کیوں گھسانا۔۔۔لوگوں
کے سامنے آپ اپنی زندگی لگائیں سوشل میڈیا پر، آپ کی فیملی کی پرائیوسی
کیوں ڈسٹرب ہو۔۔۔اور ان کا کہنا ہے کہ میری بیگم کو بھی نہیں پسند کہ میں
ان کی تصاویر اس طرح سوشل میڈیا پر شیئر کروں۔۔۔
|
|
فیروز
یوں تو فیروز کی بہنیں عمائمہ اور دعا ملک بھی شوبز انڈسٹری سے ہی تعلق
رکھتی ہیں لیکن وہ اپنے گھر کے چھوٹے بھائی ہونے کے باوجود بڑا بننے کی
کوشش کرتے رہتے ہیں، بہنوں کے لئے تو یہ اندسٹری نئی نہیں لیکن ایک ایوارڈ
شو میں جب وہ اپنی بیگم کے ساتھ شریک ہوئے تو میزبان کے مذاق پر انہوں نے
سخت برا منایا اور ٹوئٹ کیا کہ میں ضرور شوبز سے ہوں لیکن میری بیوی اس
فیلڈ سے تعلق نہیں رکھتی اس لئے آئندہ اس کے حوالے سے کوئی بات نا کی
جائے۔۔۔فیروز کو ہرگز نہیں پسند کہ ان کی بیگم کو لے کر سوشل میڈیا پر کسی
بھی قسم کا مذاق یا اسکینڈل بنایا جائے۔۔۔
|
|
عدنان صدیقی
عدنان صدیقی کی شادی پی ٹی وی کی ڈائریکٹر حمیرا ظہیر کی بیٹی پلوشہ سے
ہوئی۔۔۔لیکن شادی کے بعد سے لے اب تک عدنان صدیقی اپنی بیگم کے ساتھ آن
اسکرین آنا اپسند نہیں کرتے۔۔۔یوں تو ان کے لئے ان کا گھر اور ان کی فیملی
سب سے پہلے ہے۔۔۔ان کی بیوی، تینوں بچے ان کے لئے سب سے پہلے آتے ہیں لیکن
جہاں تک بات ہے پرائیوسی کی تو اس میں وہ اپنی فیملی کو کبھی ڈسٹرب نہیں
کرتے۔۔۔ان کے نزدیک کام اور گھر میں کچھ تو فرق ہونا چاہئے۔۔۔
|
|