|
اداکار اور میزبان فیصل قریشی کو ان کے کام کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ باوقار
شخصیت اور ملک کے ساتھ ہمیشہ محبت اور خلوص کی وجہ سے بھی سراہا جاتا ہے
۔۔۔لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فیصل قریشی کو ان کے ارد گرد بھی ان کے
اخلاق اور شوخ طبیعت کی وجہ سے کافی پسندیدگی حاصل ہے۔۔۔
|
|
وہ اپنی بیٹی آیت کے ساتھ بھی کھیلنا پسند کرتے ہی ہیں، اور اکثر شوز میں
اس کی جھلک نظر آجاتی تھی۔۔۔لیکن ان ان کی زندگی میں ان کا بیٹا فرمان
قریشی بھی شامل ہوچکا ہے اور فیصل قریشی کی بچوں کے ساتھ محبت کی جھلک اس
ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔۔
|
|
فیصل قریشی کا ماننا ہے کہ بچوں سے ہمیشہ عزت اور احترام سے بات کرنی چاہئے
کیونکہ وہ بڑوں سے زیادہ حساس اور نازک دل کے ہوتے ہیں۔۔۔جو باتیں بچے پیار
سے سمجھتے ہیں وہ ڈانٹ یا نظر انداز کرنے سے کبھی بھی حل نہیں ہوسکتیں۔۔۔
|