اور احساس مر جائے گا

اور احساس مر جائے گا۔

آج ٹیکنولوجی انسانیت کو کھاگئی ہے۔
آج ٹیکنولوجی کی چکاچوندھ میں انسان اور انسانیت کھو گئی ہے۔
اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ کسی حادثے میں زخمی ہو کر کوئی مدد کیلئے پکار رہا ہوتا ہے، زخموں کی درد سے چینخ رہا ہوتا ہے، بلبلا رہا ہوتا ہے، مر رہا ہوتا ہے، لیکن آج کا ٹیکنولوجی پرست انسان اپنی انسانیت بھلا کر اسکی مدد کرنے کے بجائے اسکی تصاویر یا ویڈیوز بنا رہا ہوتا۔
اے انسان تو تو جانوروں کے دکھ درد دیکھ کر بھی تڑپ اٹھتا تھا، کسی حادظے میں اپنے دشمنوں کی مدد کو بھی دوڑ پڑتا تھا، آج تجھے کیا ہو گیا ہے۔ تیری انسانیت کہاں کھو گئی ہے۔
ذرا سوچ کہ خدانخواستہ آج جس طرح تو تصاویر یا ویڈیوز بنا رہا ہے اگر تو بھی کسی حادثے کا شکار ہوجائے اور لوگ تیری مدد کرنے کی بجائے تیری تصاویر یا ویڈیوز بنانے میں مگن ہوں تو کیسا لگے؟
اے انسان! تو اپنی انسانیت سے ہی انسان ہے ورنہ جانور تجھ سے بہتر ہے۔
لوٹ آ اپنی انسانیت کی طرف!
ٹیکنولوجی کو اپنی انسانیت پر اتنا حاوی ہونے نہ دے کہ تیری انسانیت ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے۔
اگر ایسا ہوا تو دنیا انسان نما درندوں سے بھر جائے گا۔
پھر ٹیکنولوجی تو ہوگا لیکن انسانیت نہیں ہوگا۔
اور احساس مر جائے گا۔
تحریر: محمد اجمل خان




 

Muhammad Ajmal Khan
About the Author: Muhammad Ajmal Khan Read More Articles by Muhammad Ajmal Khan: 95 Articles with 62354 views اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عم.. View More