|
دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر
دیا گیا ہے- اس وائرس کا سبب چینی لوگوں کی غذائی عادات کو قرار دیا جا رہا
ہے- اور دنیا بھر کے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ چینی افراد نے اپنی بدترین
غذائی عادات کے سبب پوری دنیا کو ایک بڑے خطرے سے دوچار کر دیا ہے-
اس حوالے سے یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ چینی قوم کی ایسی کون سی عادات ہیں
جو کہ دیگر قوموں سے مختلف ہیں اور انہی عادات نے آج اس قوم کو موت کے
دھانے پر پہنچا دیا ہے-
1: چینی کیا کھاتے ہیں
چینی قوم کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ قوم ہر چیز کھا لیتی ہے- اور اس
کے لیے ان کے اندر حلال اور حرام کا تصور موجود نہیں ہے- اس وجہ سے وہ ہر
چیز کھا لیتے ہیں جن میں سانپ، چمگادڑ، مینڈک، چھپکلی غرض کرہ ارض پر موجود
ہر چیز جو کھائی جا سکے چینی فوم کھا لیتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ ان کی کچھ
ایسی غذائی عادات بھی ہیں جو کہ دنیا کی دوسری قوموں سے کافی مختلف ہیں ۔
چینی قوم کی غذائی عادات کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ جانوروں کے
گوشت کی مد میں ان کے وہ حصے بھی کھا جاتے ہیں جس کو دوسری قومیں چھوڑ دیتی
ہیں- جیسے کہ جانوروں کی آنتیں ان کی اوجڑی وغیرہ بھی کھا لیتے ہیں- اس کے
ساتھ ساتھ جانوروں کے ناخن پنچے غرض ہر چیز چینی لوگ غذا کے طور پر استعمال
کرتے ہیں-۔
|
|
2: چینی لوگ کب کھاتے ہیں
چینی قوم ایک جلد باز قوم ہے وہ اپنے کھانے کو بہت وقت دینے کے قائل نہیں
ہیں- اسی وجہ سے عام طور پر وہ ان غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں جو کہ کم سے
کم وقت میں تیار ہو جائيں یا پھر ان غذاؤں کو بہت زیادہ پکانے کے وہ قائل
نہیں ہیں- چینی قوم دن میں تین وقت کھاتی ہے مگر یہ کھانا وہ چلتے پھرتے
کھاتی ہے جیسے کہ ناشتہ کے اوقات اکثر صبح سات بجے سے نو بجے تک ہوتے ہیں
مگر اس کے لیے وہ ٹیبل پر بییٹھ کر کھانے کے بجائے بسوں میں یا راستوں پر
چلتے ہوئے کھاتے ہیں- یہی حال ان کے دوپہر کے کھانے کا بھی ہوتا ہے جو
باقاعدہ کھانے کے بجائے صرف راستوں پر یا کام کی جگہ پر چلتے پھرتے کیا
جاتا ہے جب کہ رات کے کھانے کے لیے اگرچہ ان کے پاس وقت ہوتا بھی ہے تب بھی
وہ اپنی عادت سے مجبور کچا پکا کھا کر ہی گزارا کرتے ہیں-
|
|
3: چینی کیسے کھاتے ہیں
چینی قوم کی یہ بات اس حوالے سے بہت مختلف ہے کہ وہ ہر کھانے کے ساتھ بہت
گرم پانی یا لازمی چائے پیتے ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ گرم مشروب کھانے
کا ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ چینی لوگوں کی ایک خاص
بات یہ بھی ہے کہ وہ ہر چیز کو کھانے کے لیے چاپ اسٹک کا استعمال کرتے ہیں
اور اپنے ہاتھوں سے نہیں کھاتے ۔
اس کے علاوہ چینی قوم چاول کا استعمال اپنے ناشتے دوپہر کے کھانے یہاں تک
کہ رات کے کھانے میں بھی کرتے ہیں ان کے ہر کھانے میں گوشت ، نوڈلز کے ساتھ
ساتھ چاول لازمی شامل ہوتے ہیں- اور دیگر قوموں کے برعکس چینی کچھ بھی
کھانا کھانے سے پہلے میٹھا کھاتے ہیں جو کہ دوسری قوموں سے بالکل الگ عادت
ہے-
|
|
4: چینی لوگوں کی عادات اور کرونا
وائرس
چینی قوم کی یہ عادات جو دوسروں سے مختلف ہیں ان کو اس حوالے سے بہت سارے
خطرات سے دوچار کر رہی ہے- کھانے کے ساتھ بہت گرم مشروب کے سبب ان کے معدوں
میں جراثيم اور بیکٹیریا کی افزائش کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے اس کے ساتھ
گوشت کی صورت میں ہر جانور کے گوشت کا استعمال چینی قوم کی بہت بڑی آبادی
کی غذائی ضرورت کو ضرور پوری کر دیتا ہے مگر ان کو ان خطرات سے بھی دوچار
کر دیتا ہے جس طرح کا اب کرونا وائرس اب پھیل رہا ہے-
|