باپ بننے کے بعد مردوں کا وزن کیوں بڑھتا ہے؟ ایسی وجوہات جو حیران کر ڈالیں

image


ایک عورت ماں بننے کے عمل کے نو ماہ کے دوران تیس سے پینتییس پونڈ تک وزن بڑھاتی ہے جو کہ بچے کی پیدائش کے بعد واپس اپنی جگہ تک آتے آتے کافی وقت لیتا ہے- اس لیے یہ ایک عام تاثر ہے یہ ماں بننے کے بعد ایک ماں موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہے- اور ایسا ان طبی وجوہات کے سبب ہوتا ہے جس عمل سے وہ ماں بننے کے دوران گزرتی ہے- مگر اب ماہرین نے جدید تحقیقات سے یہ ثابت کیا ہے کہ باپ بننے کے بعد حالانکہ مرد کسی میڈیکل عمل سے نہیں گزرتا مگر اس کے وزن میں بھی واضح اضافہ ہوتا ہے اور اس وزن میں اضافہ ان وجوہات کے سبب ہوتا ہے-

1: نیند کی کمی
جب بھی کوئی جوڑا ایک بچے کا ساتھ پاتا ہے تو اس کا براہ راست اثر ان کے روزمرہ کے معمولات پر پڑتا ہے- ان میں سب سے پہلی کمی ان کی نیند میں واقع ہوتی ہے کیوں کہ شیر خوار بچہ رات بھر جاگتا ہے اور اس کے لیے ماں اور باپ دونوں کو اپنی نیند کی قربانی دینی پڑتی ہے- اور ماہرین کے مطابق نیند کی کمی انسان کے وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے-
 

image


2: ذمہ داریوں میں اضافہ
مرد جب باپ بنتا ہے تو قدرتی طور پر اس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے- اس کو اب اپنے بچے کو بھی وقت دینا ہوتا ہے اور اس وجہ سے اس کی توجہ اپنی ذات کی طرف سے کم ہو جاتی ہے- اور اس کے ایکسرسائز کے شیڈول متاثر ہوتے ہیں جو کہ اس کے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے-

3: خوراک کی بے اعتدالی
بچوں کے بعد مرد کو بچوں کی پسند کی غذا کو اپنانا پڑتا ہے جیسے آئس کریم نوڈلز وغیرہ نہ چاہتے ہوئے بھی مرد بچوں کے ساتھ ان چیزوں کو شئير کرتے ہیں اور یہ تمام چیزیں ان کے وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں-
 

image


4: عمر میں اضافہ
بچوں کے پیدائش کے ساتھ ساتھ مرد کے عمر میں اضافہ بھی ایک ایسا عنصر ہے جو انسان کے میٹابولزم کو سست کر دیتا ہے جس کے سبب انسان کا وزن قدرتی طور پر بڑھتا ہے جس کا اگر خیال نہ رکھا جائے تو یہ موٹاپے تا پہنچ جاتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: