اپنے پھیپھڑوں کے رنگ سے اپنی صحت اور اپنے رہائشی علاقے کے بارے میں جانیں

image


انسان کا جسم ایک نادر مشین ہے جو کہ اگرچہ ایک بند ڈبے کی طرح ہوتا ہے مگر اس بند ڈبے میں ہونے والی کسی بھی خرابی کو ان علامات کے ذریعے شناخت کیا جا سکتا ہے جو وقتاً فوقتاً انسان کے سامنے آتی رہتی ہیں- انسانی جسم کے اندر دل گردے جگر اور پھپھڑے وہ بنیادی عضو ہیں جن کا صحت مند رہنا انسان کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ان اعضا میں پھیپھڑے وہ نازک حصے ہیں جو کہ ماحول سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں- مختلف علاقوں کی آب و ہوا مختلف ہوتی ہے اور اس آب و ہوا میں سانس لینے کے سبب پھیپھڑوں کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے- مگر چونکہ پھیپھڑے جسم کے اندر ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کو دیکھنا ممکن نہیں ہوتا ہے- مگر پھیپھڑوں کی صحت کو جاننے کے لیے ڈاکٹر اس میوکس یا ریشے کا سہارا لیتے ہیں- بنیادی طور پر اس ریشے کا رنگ ہی درحقیقت پھیپھڑوں کی صحت کے بارے میں بتاتا ہے- جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ براہ راست پھپھڑوں کو دیکھنا ممکن نہیں ہے تو یہ ریشہ اور اس کا رنگ ہی پھپھڑوں کی حالت کو ظاہر کرتا ہے اگر خارج ہونے والا ریشہ صحت مند ہو گا تو پھپھڑے بھی صحت مند ہوں گے اوور ریشے کا رنگ خراب ہو گا تو پھپھڑوں کا رنگ بھی تبدیل ہو جاۓ گا

1: شفاف میوکس یا ریشہ
اگر آپ کے ناک کے راستے سے نکلنے والا میوکس شفاف ہے اور پانی کی طرح ہے بہت زیادہ گاڑھا نہیں ہے تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ جس ماحول میں سانس لے رہے ہیں وہ ایک صحت مند ماحول ہے اس جگہ پر آلودگی بھی کم ہے اور آپ کے پھیپھڑے صحت مند گلابی رنگ کے ہیں-

2: سفید ریشہ
ناک کے راستے سے نکلنے والا سفید ریشہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے پھیپھڑوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہے اور ان کے اندر انفیکشن کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ احتیاط نہ ہونے کی صورت میں بڑھ سکتا ہے اور خطرنا ک ثابت ہو سکتا ہے ۔ ایسا ریشہ ان علاقے کے رہائشیوں میں ہوتا ہے جہاں کا موسم سرد اور خشک ہوتا ہے- اس وجہ سے ان کے انفیکشن کے شکار ہونے کے خطرات بھی زیادہ ہو سکتے ہیں-
 

image


3: ہلکا پیلا یا سبز ریشہ
اس طرح کے ریشے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی آلودہ ماحول میں رہائش پزیر ہیں جہاں کا ماحول آپ کے پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہے- وہاں پر آلودگی کی شرح بہت زیادہ ہے جس کے سبب آپ کے خون کے سفید خلیات ریشے میں تبدیل ہو رہے ہیں ایسا عام طور پر ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پر درختوں کی تعداد کم ہوتی ہے اور صنعتی آلودگی ہوا کو زہریلا کر رہی ہوتی ہے- ان حالات میں آرام کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ انفیکشن زیادہ پھیل نہ سکے-

4: تیز پیلا یا سبز ریشہ
اس رنگ کے ریشے کے ساتھ ساتھ بخار بھی ہو جاتا ہے اور یہ ریشے پھپھڑوں کی خراب صورتحال کو ظاہر کرتا ہے- یہ عام طور پر ان علاقوں کے رہائشیوں کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ اسموگ والے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں پر ہوا میں زیادہ آلودگی ہوتی ہے- پنجاب کے شہروں کے رہائشی کافی حد تک پھیپھڑوں کی اس تکلیف سے متاثر ہوتے ہیں-

5: گلابی یا سرخ
ناک کے راستے سرخ اور گلابی ریشے کے آنے کا مطلب یہ ہے کہ ناک کے اندر خشکی کے سبب زخم بن گئے ہیں اور یہ علامت بہت حوصلہ افزا نہیں ہے- اس کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے- اس کے ساتھ ساتھ کوشش کریں کہ کسی پر فضا مقام پر منتقل ہو جائيں کیوں کہ ہوا کی آلودگی پھیپھڑوں کو مزيد نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے-
 

image


6: براؤن ریشہ
یہ ریشہ عام طور پر ان لوگوں کے پھیپھڑوں سے خارج ہوتا ہے جو کہ یا تو اسموکنگ کرتے ہیں یا پھر کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس کے سبب زہریلا دھواں براہ راست ان کے پھیپھڑوں میں داخل ہو کر ان کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے - اور اس کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں اتنی مقدار میں سوکھی مٹی اور خون جمع ہو چکا ہے جو کہ اس طرح کے ریشے کا باعث بن رہا ہے- ایسے لوگوں کو اس کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیف اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے-

7: سیاہ ریشہ
سیاہ ریشہ ایک جانب تو بہت زيادہ تمباکو نوشی کے سبب بھی ہو سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس ریشے کا سبب پھیپھڑوں میں فنگس کی وجہ سے ہونے والا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے جو باقاعدہ دوا کے بغیر ٹھیک نہیں ہو سکتا- اس کے ساتھ اس کا سبب آلودگی بھی قرار دیا جا سکتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: