آب زم زم کے حیرت انگیز فوائد۔۔۔معجزات سے بھرپور پانی

image


آب زم زم کو اﷲ کا تحفہ کہنا بالکل صحیح ہے۔۔۔اس کے فوائد مذہبی اور سائنسی دونوں اعتبار سے اتنے زیادہ ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔۔۔

حدیث مبارکہ ہے’’یہ (آب زم زم ) با برکت ہے اور بھوکے کے لئے کھانا ہے اور مریض کے لئے شفا ہے‘‘

کرہ عرض کا بہترین پانی
حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ زم زم سر زمین کا سب سے بہترین پانی ہے اور ہمارے پیارے نبی ﷺ کے مطابق یہ سب سے بہترین غذا اور بیمار کے لئے شفا کی طاقت رکھتا ہے-

انسانی خلیوں کو انرجی فراہم کرتا ہے
جرمن سائنسدان ڈاکٹر نٹ فیفر کے مطابق جو کہ میونخ کے سب سے بڑے میڈیکل سینٹر کے ہیڈ ہیں۔۔۔زم زم کے پانی میں حیرت انگیز قوت ہے کہ وہ جسم کے خلیوں میں موجود انرجی لیول کو بڑھاتا ہے۔۔۔
 

image


ہر قسم کے جراثیم اور بیکٹیریا سے پاک
سوائے زم زم کے دنیا کا کوئی ایسا پانی نہیں جو جراثیم اور بیکٹیریا سے پاک ہو۔۔۔دنیا بھر کے سائنسدان یہ تحقیق کرچکے ہیں لیکن آب زم زم میں کوئی بھی ایسا ذرہ نہیں پایا جاتا جو کسی بھی قسم کا بیکٹیریا ہو۔۔۔یعنی یہ پانی صرف اور ْصرف ایک معجزہ ہے جو ہمارے لئے اﷲ کا انعام ہے-

خون کے پلیٹیلیٹس بڑھاتا ہے
آب زم زم پینے سے بہت تیزی کے ساتھ خون میں موجود پلیٹیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم کی مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔۔۔سارے جسم کو صاف کرکے وائٹ بلڈ سیلز اور ریڈ بلڈ سیلز کو بڑھاتا ہے ۔۔۔

وزن گھٹاتا ہے
آب زم زم بے جا بڑھی ہوئی بھوک کو ختم کرتا ہے ، جس کی وجہ سے وزن بھی نہیں بڑھتا
 

image


آنکھوں کی خوبصورتی
نظر تیز کرنے کے لئے یابہتربنانے کے لئے آب زمزم کو آنکھوں پر لگانا یا اس سے اپنی آنکھوں کو دھونا بہت بہترین ہے ۔۔۔ساتھ ہی یہ آنکھوں کے کئی مسائل کو بھی حل کرتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: