کھانا پکانے کے لیے کونسا تیل سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟

image


گھی بنائے سالنا بڑی بہو کا نام ، یہ کہاوت ہم سب نے اپنی زندگی میں بارہا سنی ہو گی جس کے مطابق کھانے کی اصل لذت کا سبب درحقیقت گھی یا آئل ہوتا ہے مگر اس کی تعریف ساری بڑی بہو کے حصے میں آجاتی ہے- ہمارے ملک میں کھانے کی تیاری کے لیے آئل کا استعمال اب بہت بڑھ چکا ہے- ماضی میں یہی کھانا لوگ دیسی گھی میں پکاتے تھے مگر اب صحت کے حوالے سے حساس لوگ گھی کے بجائے آئل کا استعمال کرتے ہیں- ملک بھر میں سبزیوں سے حاصل شدہ مختلف اقسام کے آئل موجود ہیں جو اپنی خصوصیات کے حوالے سے مختلف اثرات کے حامل ہیں اور جن کے بارے میں جاننا ان کے استعمال کرنے والوں کے لیے بہت ضروری ہے-

1: کنولا آئل
کنولا آئل جو کہ کنولا نامی بیچ سے نکالا جاتا ہے یہ آئل سب سے سستا ہونے کے سبب بڑی تعداد میں افراد استعمال کرتے ہیں- اس کا استعمال روزمرہ کے کھانوں میں کیا جاتا ہے- اگرچہ کمپنیوں کے اشتہارات کے مطابق یہ آئل صحت کے لیے مناسب ترین آئل ہے- مگر حقیقت میں اس آئل کے اندر ایسی چکنائی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ غیر حل پزیر ہوتی ہے اور جسم میں جا کر جمع ہو جاتی ہے اس لیے دل کے مریضوں، ہائی کولیسٹرول کے مریضوں کو اس کے استعمال کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا ہے ۔ یہ آئل جسم میں وزن کے اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے ۔

image


2: سورج مکھی کا تیل
یہ تیل وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے اس وجہ سے یہ جسم سے فاضل زہریلے مادوں کو خارج کر کے نیے خلیات کے بننے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے- اس کے اندر ایسے اجزا ہوتے ہیں جو جسم کے اندر ایسے اجزا کے خاتمے کا بھی باعث بنتا ہے جو کہ کسی بھی قسم کی سوزش کا سبب بنتے ہیں-

image


3: سویابین کا تیل
سویابین کا تیل سویابین کے بیچوں سے حاصل کیا جاتا ہے اس تیل کے اندر وٹامن ای کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے- اس کے ساتھ یہ تیل جسم کے اندر سے کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے کا بھی سبب بن سکتا ہے- یہ تیل بھی کنولا آئل کی طرح کم قیمت ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کا سبب بنتا ہے -

image


4: مکئی کا تیل
یہ آئل اگرچہ تھوڑا مہنگا ہوتا ہے مگر فوائد کے اعتبار سے بہت بہتر ہوتا ہے- اس کے اندر چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جب کہ اس کے اندر موجود کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں جو اس کو صحت کے لیے بہت مفید بناتا ہے- اس کا استعمال بڑی عمر کے افراد کے لیے اور دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے-

image


5: زیتون کا تیل
یہ تیل صحت کے لیے بہترین ترین ہوتا ہے اس کے اندر خون میں جمنے والے اجزا کا تناسب سب سے کم ہوتا ہے جو کہ اس کو صحت کے لیے بہترین بناتے ہیں- اس کے علاوہ اس کے ریفائن ہونے کے بعد ایک خاص قسم کا ہلکا پن آجاتا ہے جس کے سبب یہ دل کے مریضوں کے لیے بہترین ہوتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: