|
چند پاکستانی ستاروں کا اپنے گھر والوں کی رضامندی سے شادی کرنا اور خاندان
میں ہی زندگی بنانے کا فیصلہ بہت سارے لوگوں کے لئے آج بھی حیران کن
ہے۔۔۔کیونکہ اپنی کامیاب مخصوص دنیا کی چمک دمک سے نظریں بچا کر گھر والوں
کی پسند کو اہمیت دینا اور اپنے کزنز کو اپنانا یقیناً قابل تعریف ہے۔۔۔
سعید انور اور لبنیٰ انور
مایہ ناز سابق کرکٹر سعید انور نے 1996 میں اپنی کزن لبنیٰ سے شادی
کی۔۔۔لبنیٰ ایک ڈاکٹر بھی ہیں۔۔۔ان کے دو بچے ہوئے ایک بیٹا اور ایک
بیٹی۔۔۔ان کی بیٹی کا انتقال کافی عرصہ بیمار رہنے کے بعد ہوگیا اور یوں
سعید انور کی زندگی میں جیسے ایک بہت بڑی تبدیلی آئی اور انہوں نے خود کو
مذہبی طور پر بہت مضبوط کیا ۔۔۔سعید انور اپنی بیگم لبنیٰ انور کے ساتھ ایک
خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
|
|
شاہد آفریدی اور نادیہ آفریدی
شاہد آفریدی نے اپنی کزن نادیہ آفریدی سے شادی کی اور اس وقت کی جب ان کو
پاکستان کی ہی نہیں دنیا بھر کی لڑکیوں کی پسندیدگی حاصل تھی۔۔۔لیکن قدامت
پسند گھرانے سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے اپنے خاندان کو اپنے عروج پر
بھی سب سے آگے رکھا اور ان کی پسند کو اپنی پسند بنایا۔۔۔آج وہ اپنی چار
بیٹیوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور نادیہ آفریدی کو گھر میں
ہی رہنا پسند ہے۔۔۔
|
|
نصرت فتح علی خان اور ناہید نصرت
شہنشاہ قوالی مرحوم نصرت فتح علی خان اپنی شادی شدی زندگی سے کافی خوش
تھے۔۔۔انہوں نے اپنی کزن ناہید سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی ہے نادیہ
نصرت۔۔۔یوں تو ان کے گھرانے میں زیادہ تر شادیاں خاندان میں ہی ہوتی تھیں
لیکن انہوں نے اپنے عروج میں بھی اپنی شادی کو ہمیشہ اپنی زندگی کا حسین
ترین حصہ پایا اور اپنی بیوی کو مشکلات کا ساتھی بھی مانا۔۔۔
|
|
بابر خان اور بسمہ بابر
اداکار بابر خان کی زندگی میں پہلی شادی کی خوشی ثنا خان لائیں لیکن پھر ان
کی حادثے میں ہو جانے والی موت نے انہیں دیوانہ کر ڈالا تھا۔۔۔ایسے وقت میں
بابر کی امی نے اپنی بہن کی بیٹی کو زندگی میں لانے کا فیصلہ کیا۔۔۔سولہ
سال کی بسمہ بابر خان کی خالہ زاد تھیں اور انہوں نے ہی اس مشکل وقت سے
نکلنے میں ان کی مدد کی -
|
|