|
پاکستانی سیاستدان روز ہی کسی نا کسی نیوز چینل پر نظر آ جاتے ہیں ۔۔۔اور
وہاں ان سے ہوتی ہے سوالات کی بوچھاڑ۔۔۔ایسے میں اگر وہ ان نیوز اینکرز کو
ہی زندگی کا حصہ بنا لیں تو زندگی کافی حد تک ہوجاتی ہے آسان۔۔۔
فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر لیڈر فیصل سبزواری نے دوسری شادی اے آر وائی
مارننگ شو کی اینکر مدیحہ نقوی سے کی۔۔۔یوں تو مدیحہ نقوی کی بھی یہ دوسری
شادی ہے لیکن ان دونوں کی زندگی میں یہ سفر کیونکہ ابھی شروع ہوا ہے تو اس
کی گونج ہر طرف سنائی دے رہی ہے۔۔۔فیصل اور مدیحہ نے اپنے رشتے کو کافی
عرصہ تک میڈیا سے چھپا کر رکھا اور خاص قریبی دوستوں کو ہی اس رشتے کا علم
رہا جو بالآخر سامنے آیا اور دھوم دھام سے یہ شادی انجام پائی۔۔۔
|
|
خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے سینئر لیڈر خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی اس وقت منظر
عام پر آئی جب ۲۰۱۸ کے الیکشنز کی فہرست جاری ہوئی۔۔۔یوں تو اس سے ایک سال
پہلے بھی یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ پی ٹی وی کی میزبان ڈاکٹر شفق حرا
کے ساتھ ان کی شادی ہوئی ہے لیکن الیکشن میں انہوں نے اس کا باقاعدہ اقرار
کیا اور یہ شادی انہوں نے اپنی پہلی بیگم غزالہ سے چھپ کر کی۔۔۔یہ شادی
۲۰۱۶ میں ہوئی اور ڈاکٹر شفق ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں جنہوں نے ایبٹ آباد
سے تعلیم حاصل کی ہے۔۔۔اس بات پر خواجہ سعد رفیق کی بیگم نے انہیں کافی غصہ
بھی دکھایا اور گھر سے نکلنے تک کی دھمکی دی۔
|
|
عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے بھی دوسری شادی ایک نیوز اینکر ریحام خان سے
کی۔۔۔لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ چل نہیں پائی۔۔۔اور خود ریحام خان نے بھی
نیوز سے نکل کر سیاست کے میدان کو اپنے لئے چننے کا فیصلہ کیا لیکن وہ وہاں
بھی نا چل پائیں۔۔۔
|
|
سردار یار محمد رند
پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ میں شامل سردار یار محمد رند نے دوسری شادی
آئلہ ملک سے کی جو نیوز کے ہی شعبے سے وابستہ ہیں اور دنیا نیوز میں ایک شو
کی میزبانی بھی کر چکی ہیں
|
|