اسلام " درندہ معلم" کو بھی بھی تسلیم کرتا

اسلام میں علم کی اہمیت کیا ہے؟ اسکا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا کہ ایک حرام جانور کتا اور حرام پرندہ باز ، جن کو شکار سکھایا جاتا ہے. انہیں "معلم" کہا جاتا ہے. تھوڑا سا علم سیکھنے کے بعد اپنی ذات میں نجس جانوروں اور پرندوں کا شکار بھی حلال ہوجاتا ہے. ان کے مقابلے میں ان کی ہی جنس و برادری کے دیگر کتے اور باز جن کو سکھایا نہیں گیا ہے یعنی انہیں تعلیم نہیں دی گئی ہے ان کا پکڑا ہوا شکار حرام ہے.

کتا اور باز کو آخر یہ اہمیت وفضلیت کیوں ملی؟ واللہ صرف اور صرف علم کی وجہ سے. تعلیم یافتہ کتا اور باز بھی قبول ہے اسلام کو. تو جدید وقدیم علوم کے ماہرین کا کیا درجہ ہوگا اسلام میں اور کتنی اہمیت ہوگی اس کا اندازہ کوئی صاحب علم و عرفان ہی کرسکتا ہے. تو
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 434554 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More